حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ دوسری حدیث میں آیا ہے کہ جس مال یا اولاد پر اس آیۃ الکر سی کو پڑھ کر دم کر دو گے یا لکھ کر (مال میں) رکھ دو گے یا بچہ کے گلے میں ڈال دو گے، شیطان اس مال واولاد کے قریب بھی نہ آئے گا۔سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتوں کی فضیلت سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں {اٰمَنَ الرَّسُوْلُ} سے آخر تک رات میں سوتے وقت پڑھا کرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ سورۂ بقرہ کی دو آیتیں {اٰمَنَ الرَّسُوْلُ} سے آخر تک جس گھر میں پڑھی جائیں، تین دن تک شیطان اس گھر کے پاس بھی نہیں آنا۔2 ۲۔ دوسری حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورۂ بقرہ کو ایسی دو آیتوں پر ختم کیا ہے جو مجھے اس خزانۂ خاص سے عطا کی ہیں جو عرشِ بر یں کے نیچے ہے، لہٰذا تم خود بھی انھیں سیکھو(اور یاد کرلو) اور اپنے (گھر کی) عورتوں بچوں کو بھی سکھلاؤ (اور یاد کراؤ)، اس لیے کہ وہ (سامان) رحمت ہیں اور (حاصلِ) قرآن ہیں اور دعا (عظیم) ہیں۔3سورۂ انعام کی فضیلت سورۂ انعام بھی پڑھا کرے، اس لیے کہ