حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور جو شخص دن میں پڑھے گا، تین دن شیطان اس گھر میں داخل نہ ہوگا۔3 ۵۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مجھے سورۂ بقرہ(خاص طور پر) لوح محفوظ سے دی گئی ہے۔4سورۂ بقرہ اور سورۂ آل عمران کی فضیلت سورۂ بقرہ کے ساتھ سورۂ آل عمران بھی پڑھا کرے اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ دو چمکتی ہوئی روشن سورتیں سورۂ بقرہ اور سورۂ آل عمران پڑھا کرو، اس لیے کہ یہ دونوں سورتیں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی، گویا وہ دو (سا یہ فگن) بادل ہیں یا دو سائبان ہیں یا دو پرلے [صفیں] باندھے ہوئے پر ندوں کی ٹکڑیاں ہیں، اپنے پڑھنے والوں کے بخشو انے کے لیے (اللہ تعالیٰ سے) جھگڑا کرتی ہوں گی۔5آیۃ الکرسی کی فضیلت کثرت سے اٹھتے بیٹھتے آیۃ الکرسی کی تلاوت کیا کرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ آیۃ الکرسی اللہ کی کتاب (قرآن) کی (ثواب کے لحاظ سے) سب سے بڑی آیت ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ یہ قرآن کی آیتوں کی سر دار ہے۔1