حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۳۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ اس اثنا میں کہ (ایک مرتبہ) جبرئیل ؑ رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، انھوں نے اچانک اوپر سے (آسمان سے) ایک ٹوٹنے کی سی آواز سنی تو کہا: یہ ایک ایسا فرشتہ (آسمان سے) اترا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں اترا تھا تو اس فرشتہ نے سلام کیا اور عرض کیا: (یارسول اللہ) مبارک ہو آپ کو دو نور دیئے گئے ہیں جو آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیئے گئے تھے (ایک) فاتحۃ الکتاب (دوسرے) سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں ان کا جو حرف بھی آپ پڑھیں گے اس کا اجر آپ کو دیا جائے گا۔4سورۂ بقرہ کی فضیلت سورہ بقرہ روزا نہ پڑھا کرے، اس لیے کہ ۱۔ حدیث شر یف میں آیا ہے کہ جس گھر میں سورۂ بقرہ پڑھی جاتی ہے، شیطان اس گھر سے یقینا بھاگ جاتا ہے۔ 5 ۲۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ سورۂ بقرہ کو پڑھا کرو، اس کو حاصل کرنا اور پڑھنا بر کت کا مو جب ہے اور اس کو چھوڑ بیٹھنا (خسارہ اور) حسرت کا باعث ہے اور ناکارہ لوگوں کو ہی (اس کے پڑھنے کی) قدرت نہیں ہوتی۔1 ۳۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ ہر چیز کا ایک کوہان (سب سے بلند حصہ) ہوتا ہے، قرآن کا کوہان سورۂ بقرہ ہے۔2 ۴۔ ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ جو شخص رات میں سورۂ بقرہ پڑھے گا، تین رات شیطان اس گھر میں داخل نہ ہوگا