حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سے استغفار کرتا رہتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی ہر تنگی (اور سختی) سے نکلنے (اور رہائی پا نے) کا راستہ پیدا کر دیتے ہیں۔ فائدہ ۱۵: اور(سوتے وقت کی دعاؤں کے ذیل میں) یہ حدیث بھی پوری آچکی ہے کہ جو شخص ہر مومن مرد اور ہر مومن عورت کے لیے ہر روز استغفار کرتا ہے۔ فائدہ ۱۶: اور (نماز توبہ کے ذیل میں) اس شخص کی حدیث بھی پوری آچکی ہے جس نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا تھا: یارسول اللہﷺ! ہم میں کوئی شخص گناہ کرتا ہے، تو آپ نے فرمایا:(اس کے نامہ اعمال میں) لکھدیا جاتاہے۔ اس نے عرض کیا: پھر وہ اس گناہ سے مغفرت مانگ لیتا ہے۔ آپ نے فرمایا: اس کو معاف کردیا جاتا ہے (اور یہ بھی لکھد یا جاتا ہے)۔ فائدہ ۱۷: ایک اور حدیثِ قدسی میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ (اولادِ آدم سے خطاب فرما کر) کہتے ہیں: اے آدم کی اولاد! بیشک تو جب تک مجھ سے دعا مانگتار ہے گا اور (مغفرت کی) امید رکھے گا، میں تجھ کو معاف کرتا رہوں گا، کتنے ہی گناہ کیوں نہ ہوں اور (مطلق) پروا نہ کروں گا۔ اے آدم کی اولاد! اگر تیرے گناہ (زمین سے) آسمان کی بلندی تک بھی پہنچ جائیں گے اور پھر تو مجھ سے مغفرت طلب کرے گا تو میں تیرے گناہ بخش دوں گا۔ اے آدم کی اولاد! اگر تو زمین بھر گناہ بھی میرے سامنے لائے گا اور پھر تو میرے سامنے اس حا لت میں پیش ہوگا کہ تو نے کسی بھی چیز کو میرے ساتھ شریک نہ کیا ہوگا تو میں بھی زمین بھر مغفرت تیرے لیے ضرور لاؤں گا(وسیع تر مغفرت سے سرفراز کر دوں گا)۔1 فائدہ ۱۸: ایک اور حدیث میں آیا ہے: کوئی بھی بندہ جب گناہ کرلیتا ہے اور پھر (اسی وقت نادم ہو کر) کہتا ہے: اے میرے پروردگار! میں تو گناہ کر بیٹھا، اب تو اس کو بخش دے تو اس کا پروردگار (فرشتوں کے سامنے) فرماتا ہے: کیا میرے اس بندہ کو یقین ہے کہ اس کا کوئی پروردگار ہے جو گناہوں کو معاف بھی کرتا ہو اور ان پر پکڑ بھی کرتا ہے، (سن