حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عذاب دیا جائے گا۔3 فائدہ ۱۰: ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ ابلیس (شیطان) نے اپنے پروردگار عزوجل سے عرض کیا: تیری عزت و جلال کی قسم میں اولادِ آدم کو جب تک ان کے (تن بدن میں) جانیں ہیں برابر گمراہ کرتا رہوں گا تو اس پر اس کے پروردگار نے فرمایا: تو مجھے بھی اپنی عزت وجلال کی قسم ہے کہ میں ان کی برابر مغفرت کرتا رہوں گا، جب تک وہ مجھ سے مغفرت مانگتے رہیں گے۔4 فائدہ ۱۱: اور اس شخص کا واقعہ تو پہلے (کتاب التوبہ میں) آہی چکا ہے جس نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنا شروع کردیا تھا: ہائے میرے گناہ (تو اس پر حضورﷺ نے فرمایا: تو استغفار کیوں نہیں کرتا؟) فائدہ ۱۲: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو بھی دو محافظ فرشتے کسی بھی دن (کسی بندے کا) نا مہ اعمال اللہ تعالیٰ کے حضور میں پیش کرتے ہیں اور وہ اس نامہ اعمال کے اوّل اور آخر میں استغفار دیکھتا ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: بے شک میں نے معاف کر دیئے وہ تمام گناہ، جو اس نامہ اعمال کے دونوں طر فوں (اوّل وآخر) کے درمیان (لکھے ہوئے) ہیں۔ فائدہ ۱۳: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو کوئی تمام مومن (بھائیوں) اور مومن (بہنوں) کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت چاہتا ہے، اللہ تعالیٰ ہر مومن مرد اور مومن عورت کے (استغفار) کے بدلے ایک نیکی اس کے لیے لکھد یتے ہیں۔1 فائدہ ۱۴: (رنج وغم کی دعاؤں کے ذیل میں) یہ حدیث (پوری) آچکی ہے کہ جو شخص پابندی کے ساتھ کثرت