حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
داریوں کو پورا کرنے میں مصروف ہونے کی وجہ سے غفلت کا) پر دہ پڑجاتا ہے(اسی لیے) میں دن میں سو مرتبہ اللہ سے (تو بہ) و استغفار کرتا ہوں۔2 فائدہ ۵: ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ آپ نے فرمایا: قسم ہے اس قادرِ مطلق کی، جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ اگر تم اتنی خطا ئیں بھی کرو کہ ان خطا ؤں سے زمین وآسمان بھر جائیں اور پھر بھی تم اللہ سے مغفرت طلب کرلو تو اللہ پاک ضرور تمہاری خطاؤں کو بخش دے گا اور قسم ہے اس ذات پاک کی جس کے ہاتھ میں محمدﷺ کی جان ہے کہ اگر بالفرض تم (بالکل) خطائیں نہ کرو تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو پیدا کرے3 جو خطائیں کریں اور پھر اس سے مغفرت طلب کریں اور وہ ان کے گناہ معاف کرے۔4 فائدہ ۶: ایک اور حدیث میں ہے کہ قسم ہے اس ذاتِ پاک کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر بالفرض تم گناہ (بالکل) نہ کرو تو اللہ تم کو دنیا سے اٹھا لے اور تمہاری جگہ ایسے لوگوں کو پیدا کرے جو گناہ کریں اور پھر مغفرت طلب کریں اور اللہ ان کے گناہ بخشے۔1 فائدہ ۷: ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ جو بھی اللہ سے مغفرت ما نگتا ہے اللہ اس کو بخش دیتا ہے۔2 فائدہ ۸: ایک اور حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص چا ہے کہ قیامت کے دن اس کا نامہ اعمال اس کو خوش کردے تو اس کو کثرت سے (تو بہ) استغفار کرتے رہنا چاہیے۔ فائدہ ۹: ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ جو بھی مسلمان کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کے گناہ لکھنے پر مقرر فرشتے تین گھڑی (کچھ دیر) تو قف کرتا ہے، اگر اس نے اس تین ساعت کے وقفہ کے کسی بھی حصہ میں اللہ سے اپنے اس گناہ کی مغفرت مانگ لی تو وہ فرشتہ (اس گناہ کو نہیں لکھتا اور) قیامت کے دن اس کو اس گناہ پر واقف نہ کرے گا اور نہ اس پر