حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ سید الا ستغفار(سب سے بڑے استغفار) کا ذکر اس سے پہلے آچکا ہے، (تاہم دوبارہ لکھتے ہیں) اسے زیادہ سے زیادہ پڑھا کرے۔ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْئُ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْئُ بِذَمنْبِیْ فَاغْفِرْ لِیْ اِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔1 اے اللہ! تو ہی میرا پروردگار ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، تو نے ہی مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا ہی بندہ ہوں، میں تیرے وعدہ اور عہد پر (قائم) ہوں، جتنا مجھ سے ہوسکا، میں پناہ مانگتا ہوں ان (تمام کاموں) کے شر سے جو میں نے کیے اور میرے اوپر جو تیری نعمتیں ہیں، ان کا اعتراف کرتا ہوں اور میں اپنے گناہوں کا بھی اقرار کرتا ہوں، پس تو میرے گناہوں کو بخش دے، اس لیے کہ تیرے سوا اور کوئی گناہوں کو نہیں بخش سکتا۔ فائدہ ۱: حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں دن میںستر۔ّ مرتبہ(دوسری روایت میں ہے) ستر۔ّ مرتبہ سے بھی زیادہ اللہ سے توبہ واستغفار کرتا ہوں، تیسری روایت میں ہے سو مرتبہ۔2 فائدہ ۲: ایک اور حدیث شریف میں آیا ہے: رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم (زیادہ سے زیادہ) اللہ تعالیٰ کے سامنے توبہ کیا کرو اس لیے کہ میں(خود) دن میں سو مرتبہ توبہ کرتا ہوں۔3 فائدہ ۳: ایک اور حدیث شریف میں ہے کہ جس شخص نے (ہر گناہ کرنے کے بعد فوراً توبہ و) استغفار کرلیا، اس نے گناہ پر اصرار نہیں کیا، اگرچہ وہ ستر۔ّ مرتبہ (توبہ واستغفار کے بعد بھی) گناہ کرے۔1 فائدہ ۴: ایک اور حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میرے دل پر بھی (دنیوی ذمہ