حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۴۔ یا اس طرح تسبیح پڑھا کرے: سُبْحَانَ رَبِّیْ وَبِحَمْدِہٖ، سُبْحَانَ رَبِّیْ وَبِحَمْدِہٖ۔ پاک ہے میرا پروردگار اور اسی کی سب تعریف ہے، پاک ہے میرا پروردگار اور اسی کی سب تعریف ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ سُبْحَانَ رَبِّیْ وَبِحَمْدِہٖ، سُبْحَانَ رَبِّیْ وَبِحَمْدِہٖ سب سے افضل کلام ہے۔2 ۱۵۔ یا اس طرح پڑھا کرے: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ۔ پاک ہے اللہ اور سب تعریف اللہ کے لیے (ہی) ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں ہے کہ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ آسمان اور زمین کے درمیان (فضا) کو بھر دیتے ہیں اور (صرف) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ (عمل کی) ترازو بھردیتا ہے۔3 ۱۶۔ یا اس طرح پڑھا کرے: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ۔ پاک ہے اللہ اور اللہ کے لیے ہی سب تعریف ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ (ہی) سب سے بڑا ہے۔ فائدہ ۱: حدیث شریف میں آیا ہے کہ یہ (چار) کلمے اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہیں، ان میں سے جس سے چا ہو شروع کرو، کوئی حرج نہیں۔ فائدہ ۲:ایک اور حدیث میں ہے کہ قرآنِ (عظیم) کے بعد یہ سب سے افضل کلام ہے اور (درحقیقت) یہ قرآن ہی کے کلمات ہیں۔1 فائدہ ۳:ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ ان (چاروں) کلمات کو جو شخص پڑھا کرے گا، اس کے لیے ان کلمات کے ہر حرف کے عوض میں دس نیکیاں لکھدی جائیں گی۔2 فائدہ ۴:اسی طرح ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ رسول پاکﷺ نے فرمایا: مجھے ان (چار) کلمات کا پڑھ لینا ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہے جس پر سورج طلوع ہوا(یعنی دنیا وما فیہا سے زیادہ محبوب ہے)۔3