حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
آپ چار رکعت نماز پڑھیں (اس طرح کہ) ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ اور (کوئی سی بھی) سورت پڑھیں، قراء ت سے فارغ ہونے کے بعد کھڑے کھڑے پندرہ مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ۔ کہیں پھر رکوع میں جائیں تو (۳ مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ کہنے کے بعد) دس مرتبہ رکوع کی حالت میں یہی (چاروں) کلمات کہیں، پھر رکوع سے کھڑے ہو کر (کھڑے کھڑے) دس مرتبہ یہی کلمات کہیں، پھر آپ سجدہ میں جائیں اور (۳ مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہنے کے بعد) دس مرتبہ (سجدہ کی حالت میں) یہی کلمات کہیں، پھر سجدہ سے سر اٹھا ئیں اور (اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہنے کے بعد بیٹھے بیٹھے) دس مرتبہ یہی کلمات کہیں، پھر (دوسرے) سجدہ میں جائیں اور (۳ مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہنے کے بعد) دس مرتبہ (سجدہ کی حالت میں) یہی کلمات کہیں، پھر سجدہ سے سر اٹھا ئیں اور (اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہنے کے بعد) کھڑے ہونے سے پہلے (بیٹھے بیٹھے) دس مرتبہ یہی کلمات کہیں، یہ کل ۷۵ کلمات ہر رکعت میں ہوئے، اسی طرح آپ چار رکعت (میں کل ۳۰۰ مرتبہ) پڑھیں۔ اگر ہو سکے تو ہر روز ایک مرتبہ پڑھیں، اگر یہ نہ ہو سکے تو ہر جمعہ میں (جمعہ کی نماز سے پہلے) ایک مرتبہ پڑھیں، اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو ہر مہینے میں ایک مرتبہ، اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو ہر سال میں ایک مرتبہ پڑھا کریں، اگر یہ بھی (میسر) نہ ہو تو عمر میں ایک مرتبہ (تو ضرور پڑھیں)۔1 ۱۸۔ یا ان (چاروں) کلمات کے ساتھ(پانچویں کلمہ کا) اضافہ کر کے اس طرح پڑھے: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔ پاک ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے اور کوئی بھی قوت اور طاقت بزر گ وبر تر اللہ تعالیٰ (کی مدد) کے بغیر (میسر) نہیں۔ فائدہ ۱:حدیث شریف میں آیا ہے: یہ (کلمات) باقی رہنے والی (یاد گار) نیکیاں ہیں اور یہ (انسان کی) خطاؤں کو اس طرح جھاڑ دیتی ہیں جیسے درخت (موسمِ خزاں میں) اپنے پتے جھاڑ دیتا ہے اور یہ (کلمات) جنت کے خزانوں میں سے ہیں۔2 فائدہ ۲:ایک اور حدیث میں ہے کہ یہ کلمات جو شخص قرآن نہ پڑھ سکتا ہو، اس کے لیے قرآن (کی جگہ) کفا یت کرتے ہیں۔ 3