حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وَسُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ مَا اَحْصٰی کِتَابُہٗ، وَسُبْحَانَ اللّٰہِ مِلْئَ مَا اَحْصٰی کِتَابُہٗ، وَسُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ کُلِّ شَیْئٍ، وَسُبْحَانَ اللّٰہِ مِلْئَ کُلِّ شَیْئٍ۔ اسی طرح (سُبْحَانَ اللّٰہِ کے بجائے ہر جگہ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے۔ میں اللہ کی پا کی (بیان کرتا ہوں) مخلوق کی تعداد کے برابر، اللہ کی پا کی مخلوق کے بھر دینے کے بقدر، اللہ کی پا کی جو کچھ زمین وآسمان ہے اس کی تعداد کے برابر، اور للہ کی پا کی جو زمین و آسمان میں ہے اس کو بھر دینے کے بقدر اور اللہ کی پا کی ان چیزوں کی تعداد کے برابر جن کو اس کی کتاب نے شمار کیا ہے، اور اللہ کی پا کی ان چیزوں کو بھر دینے کے بقدر جن کو اس کی کتاب نے شمار کیا ہے، اور اللہ کی پا کی ہر چیز کی تعداد کے برابر، اور اللہ کی پاکی ہر چیز کو بھر دینے کے بقدر(بیان کرتا ہوں)۔ اسی طرح الحمد للہ (کے ساتھ چاروں چیزوں کی شمار اور بھر دینے کے برابر اور بقدرذکر کرے)۔ فائدہ ۱: حدیث شریف میں آیا ہے کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہﷺ نے حضرت ابو امامہ ؓ سے فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے رات میں دن سمیت اور دن میںر ات سمیت (کیے ہوئے) ذکر۔ُ اللہ سے (ثواب میں) زیادہ یا(فرمایا) افضل چیز نہ بتلادوں؟ وہ یہ (مذکورہ بالا طریق پر ذکر) ہے۔1 فائدہ ۲:بعض روایتوں میں: سُبْحَانَ اللّٰہِ کے بجائے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ آیا ہے اور اس کے بعد سُبْحَانَ اللّٰہِ اور اسی طرح اَللّٰہُ اَکْبَرُ بھی، بعض روایتوں میں اَللّٰہُ اَکْبَرُ نہیں ہے (صرف اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور سُبْحَانَ اللّٰہِ ہے)۔ ۱۳۔ یا اس طرح پڑھ لیا کرے: اَللّٰہُ اَکْبَرُ دس مرتبہ، سُبْحَانَ اللّٰہِ دس مرتبہ، اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ دس مرتبہ۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ حضرت ابو رافع ؓ کی بیوی اُمّ سلمیٰؓ نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں عرض کیا: یا رسول اللہﷺ مجھے چند کلمات بتلا دیجیے (جو میں آسانی سے یاد کرلوں اور پڑھ لیا کروں) زیادہ نہ بتلایئے۔ آپ نے فرمایا: تم دس مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہا کرو۔ اللہ تعالیٰ (اس کے جواب میں) فرمائے گا: یہ میرے لیے ہیں اور دس مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ کہا کرو (اس کے جواب میں بھی) اللہ تعالیٰ فرمائے گا: یہ (بھی) میرے لیے ہے اور دس مرتبہ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ (اے اللہ تو مجھے بخش دے) اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے بخش دیا تو اس طرح دس مرتبہ تم کہو گی۔ دس مرتبہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تو تمہاری مغفرت اِن شاء اللہ ضرور ہو جائے گی۔1