حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ ۱۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ ( ایک دن) رسول اللہﷺ ایک صحابیہ کے ہاں تشریف لے گئے (تو آپ نے دیکھا) ان کے سامنے گٹھلیاں یا کنکریاں (رکھی ہوئی) تھیں، ان پر وہ تسبیح پڑھ رہی تھیں۔ آپ نے فرمایا: میں تمہیں اس سے آسان یا (فرمایا): افضل طریقہ نہ بتلاؤں ؟ وہ یہ ہے کہ تم اس طرح پڑھا کرو (اور مذکورہ بالا طریقہ بتلایا)۔2 ۲۔ دوسری حدیث میں آیا ہے کہ (ایک دن) آپ ام المو منین صفیہؓ کے ہاں گئے۔ ان کے سامنے چار ہزارگٹھلیاں رکھی تھیں جن پر وہ تسبیح پڑھ رہی تھیں۔ آپ نے فرمایا: جب سے میں تمہارے پاس کھڑا ہوں (اتنی دیر میں) میں نے اس سے زیادہ تسبیح پڑھ لی۔انھوں نے عرض کیا: مجھے بھی بتلاد یجیے تو آپ نے مذ کورہ بالا طریقہ بتلایا۔3 ۱۱۔ یا اس طرح پڑھا کرے: سُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ مَا خَلَقَ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ مِلْئَ مَا خَلَقَ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ کُلِّ شَیْئٍ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ مِلْئَ کُلِّ شَیْئٍ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ مَا اَحْصٰی کِتَابُہٗ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ مِلْئَ مَا اَحْصٰی کِتَابُہٗ۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَدَدَ مَا خَلَقَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ مِلْئَ مَا خَلَقَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَدَدَ کُلِّ شَیْئٍ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ مِلْئَ کُلِّ شَیْئٍ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَدَدَ مَا اَحْصٰی کِتَابُہٗ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ مِلْئَ مَا اَحْصٰی کِتَابُہٗ۔ اللہ کی پا کی (بیان کرتا ہوں) اس کی مخلو ق کی شمار کے برابر اور اللہ کی پاکی (بیان کرتا ہوں) اس کی مخلوق کو بھر دینے کے برابر اور اللہ کی پاکی (بیان کرتا ہوں) ہر چیز کی تعداد کے برابر اور پاکی (بیان کرتا ہوں) اللہ کی ہر چیز کو بھر دینے کے برابر اور اللہ کی پا کی (بیان کرتا ہوں) اس چیز کی شمار کے برابر جس کو کتاب احاطہ کیے ہوئے ہے۔ اور اللہ کی پاکی (بیان کرتا ہوں) اس کو بھر دینے کے برابر جس پر اس کی کتاب احاطہ کے ہوئے ہے اور سب تعریف ہے اللہ کی اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر اور سب تعریف ہے اللہ کی اس کی مخلوق کو بھر دینے کے برابر اور تعریف ہے اللہ کی ہر چیز کے شمار کے برابر اور تعریف ہے اللہ کی ہر چیز کو بھر دینے کے برابر اور پا کی ہے اللہ کی ہر اس چیز کی تعداد کے برابر جس پر اس کی کتاب احاطہ کے ہوئے ہے اور تعریف ہے اللہ کی ہر اس چیز کو بھر دینے کے برابر جس پر اللہ کی کتاب احاطہ کیے ہوئے ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہﷺ نے حضرت ابو الدرداء ؓ سے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتلا دوں جو تمہارے رات سے لے کر دن تک اور دن سے لے کر رات تک کے ذکر۔ُ اللہ سے (ثواب میں بھی اور عمل میں بھی) افضل ہے ؟ اس کے بعد مذ کورہ بالا کلمات تعلیم فرمائے۔ ۱۲۔ یا اس طریق پر تسبیح وتحمید پڑھا کرے: سُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ مَا خَلَقَ، سُبْحَانَ اللّٰہِ مِلْئَ مَا خَلَقَ، سُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ مَا فِی الْاَرْضِ وَالسَّمَائِ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ مِلْئَ مَا فِی الْاَرْضِ وَالسَّمَائِ