حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رِضٰی نَفْسِہٖ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ زِنَۃَ عَرْشِہٖ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ مِدَادَ کَلِمَاتِہٖ۔2 اللہ کی پا کی (بیان کرتا ہوں) اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اللہ کی پا کی (بیان کرتا ہوں) اس کی مرضی کے مطابق، اللہ کی (پا کی بیان کرتا ہوں) اس کے عرش کے برابر، اللہ کی پا کی (بیان کرتا ہوں) اس کے کلمات کی سیاہی کے بقدر۔ سب تعریف اللہ کے لیے ہے اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، سب تعریف اللہ کے لیے ہے اس کی اپنی رضا کے موافق، سب تعریف اللہ کے لیے اس کے عرش کے برابر، سب تعریف اللہ کے لیے ہے اس کے کلمات کی سیاہی کے بقدر۔ ۹۔ یا اس طرح تسبیح، تحمید اور تہلیل وتکبیر پڑھا کرے: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ وَلَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ عَدَدَ خَلْقِہٖ وَرِضٰی نَفْسِہٖ وَزِنَۃَ عَرْشِہٖ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہٖ۔1 اللہ کی پاکی(بیان کرتا ہوں) اور اس کی تعریف اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر اور اس کی اپنی مرضی کے موافق اور اس کے عرش کے ہم وزن اور اس کے کلمات کی سیاہی کے بقدر۔ ۱۰۔ یا اس طرح چاروں کلمات پڑھا کرے: ۱۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِی السَّمَائِ۔ ۲۔ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِی الْاَرْضِ۔ ۳۔ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ مَا بَیْنَ ذٰلِکَ۔ ۴۔ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ مَا ھُوَ خَالِقٌ۔ اسی طرح اَللّٰہُ اَکْبَرُ کے ساتھ چاروں کلمات، اسی طرح اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کے ساتھ، اسی طرح لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ کے ساتھ، اسی طرح وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ کے ساتھ (چاروں کلمات پڑھے)۔