حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہوتا، اس لیے کہ مصنف ؒ نے نہایت اہتمام کے ساتھ شب و روز کے مختلف کاموں کے اوقات کی اور کاموں کی دعائیں، آیتیں اور اذکار صرف اس غرض کے لیے الگ الگ جمع کی ہیں کہ حصن حصین کا پڑھنے والا اِن کو یاد کرلے اور جب وہ اوقات آئیں اور اُن کاموں کو کرنے لگے، تو اُن کو پڑھ کر اسوئہ رسول ﷺ کی کامل اتباع کرنے کی سعادت حاصل کرے اور اس اتباع کے ثمرات و برکات سے دنیا اور آخرت دونوں ہی میں مستفید ہو، اسی غرض سے صحابۂ کرام ؓ نے ان ادعیہ و اذکار کو رسول اللہ ﷺ سے علیحدہ علیحدہ روایت کیا ہے اور اسی غرض سے محد۔ّثین ؒ نے اِن روایات کو کتبِ حدیث کے اندر علیحدہ علیحدہ ’’ابواب‘‘ کے ذیل میں مدوّن کیا ہے اور اسی غرض کے لیے مصنف ؒ نے مختلف اور متعدد کتبِ حدیث سے ہر ہر کام اور ہر ہر حاجت و ضرورت کے اوقات کی دعائوں، آیتوں اور اذکار کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر یکجا جمع کیا ہے۔ مثلاً رات کو سونے سے پہلے کی آیتیں اور دعائیں الگ بیان کیں اور بستر پر لیٹ کر پڑھنے کی الگ، جب تک نیند نہ آئے اُس وقت تک بستر پر لیٹے لیٹے پڑھنے کی دعائیں الگ بیان کیں اور نیند اُچٹ جائے تو اس کی الگ اور سوتے سوتے آنکھ ُکھل جائے تو اس وقت کی الگ اور کروٹ بدلے تو اُس وقت کی الگ اور اچھا یا برا خواب دیکھے تو اُس وقت کی دعائیں الگ بیان کیں۔ اب اگر کوئی شخص رات یا دن کے کسی بھی حصہ میں یا کسی ایک کام کے کرنے کے وقت ان سب دعائوں کو بیک وقت پڑھ لے تو نہ راویانِ حدیث کے اِن ادعیہ کو الگ الگ بیان کرنے کا مقصد پورا ہوگا نہ محد۔ّثین ؒ کے الگ الگ بابوں میں ان کو بیان کرنے کا مقصد پورا ہوگا اور نہ مصنف ؒ کے مختلف اور متعدد کتبِ حدیث سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر علیحدہ علیحدہ وقتوں اور کاموں کی دعائیں بیان کرنے کا مقصد پورا ہوگا اور نہ ہی وہ حقیقی اور اصلی مقصد یعنی رسول اللہ ﷺ کے اسوئہ حسنہ کے اتباع میں ہمہ وقت ذکر۔ُ اللہ کرنے کامقصد حاصل ہوگا، جس سے دنیا اور آخرت کی سعادت اور کامرانیاں [کامیابیاں] وابستہ ہیں۔ یہ کوتاہی اور نادانستہ [ناسمجھی] طور پر اصل مقصد سے محرومی اس غلط فہمی اور غلط تأثر کا نتیجہ ہے کہ حصن حصین کو عملیات یا وظائف و اوراد کی کتاب سمجھ لیا گیا ہے اور یہی خیال ذہنوں میں راسخ ہوگیا ہے۔ اسی خیال اور تأثر کو ذہنوں سے مٹانے کے لیے ہم نے حصن حصین کی تمام دعائوں، آیتوں اور اذکار کو ان کاموں اور ان کے وقتوں کے عنوان سے مرتب کیا ہے جن میں ان کا پڑھنا مطلوب ہے، تاکہ اس مجموعہ کا پڑھنے والا یہ محسوس کرے کہ یہ کتاب شب و روز کے مختلف کاموں اور مشغلوں کے وقت پڑھنے کی دعائوں، آیتوں اور اذکار کا مجموعہ ہے۔ مجھے ان سب کو، یا جس قدر ہوسکیں یاد کرلینا چاہیے