حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ عَدَدَ خَلْقِہٖ وَرِضٰی نَفْسِہٖ وَزِنَۃَ عَرْشِہٖ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہٖ۔ اللہ کی پاکی (بیان کرتا ہوں) اور اسی کی تعریف کے ساتھ اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر اور اس کی اپنی رضا کے مطابق اور اس کے عرش کے وزن کے بقدر اور اس کے کلمات کی سیاہی کے بقدر۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ (ایک دن) رسول اللہﷺ ام المؤ منین حضرت جو یر یہ کے پاس سے صبح سویرے ہی فجر کی نماز پڑھ کر(باہر) تشریف لے گئے، وہ اس وقت اپنے مصلیٰ پر (بیٹھی) تسبیح وتہلیل میں مصروف تھیں پھر آپ چاشت کی نماز پڑھ کر واپس آئے تو وہ وہیں بیٹھی ہوئی (تسبیح وتہلیل میں مصروف) تھیں تو حضورﷺ نے دریافت فرمایا: کیا تم اسی طرح بیٹھی ہوئی تسبیح پڑھ رہی ہو جس طرح میں تمہیں چھوڑ کر گیا تھا؟ انھوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: تمہارے (پاس سے جانے کے) بعد میں نے صرف چار کلمات تین مرتبہ کہے ہیں جو اگر اس (تمام تسبیح وتہلیل) کے ساتھ وزن کیے جائیں جو تم نے دن نکلنے سے (اس وقت تک) پڑھا ہے، تو وہ اس سب سے وزن میں بڑھا جائیں۔1 وہ (مذکورہ بالا چار کلمات) ہیں: ۸۔ یا اس طرح تسبیح وتحمید پڑھا کرے: سُبْحَانَ اللّٰہَ عَدَدَ خَلْقِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ رِضٰی نَفْسِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ زِنَۃَ عَرْشِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ مِدَادَ کَلِمَاتِہٖ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَدَدَ خَلْقِہٖ