حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پاکی (بیان کرتا ہوں) بزرگ وبر تر اللہ کی اور اسی کی تعریف کے ساتھ۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ ۱۔ جو شخص (مذکورہ بالا) تسبیح (ایک مرتبہ) پڑھتا ہے، اس کے لیے جنت میں ایک کھجور کا درخت لگا دیا جاتا ہے۔3 ۲۔ اس لیے کہ یہی (تسبیح) مخلوق کی عبادت ہے اور اسی (کی بر کت) سے ان کو رزق تقسیم کیا جاتا ہے۔ ۵۔ یا یہ کلمات پڑھا کرے۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ۔ پا کی (بیان کرتا ہوں) اللہ کی اور اسکی ہی تعریف، پاکی (بیان کرتا ہوں) بزرگ وبر تر اللہ کی۔ فائدہ:حدیث شریف میں آیا ہے کہ دو کلمے ہیں جو زبان پر نہایت ہلکے (عمل کی) ترازو میں نہایت وزنی ہیں، رحم کرنے والے (پروردگار) کو بہت محبوب ہیں: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ۔1 ۶۔ ان کے ساتھ یہ کلمے اور ملا کر پڑھا کرے: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ، اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔ اللہ کی پاکی (بیان کرتا ہو) اور اسی کی حمد کے ساتھ خدائے بزرگ وبر تر کی پاکی (بیان کرتا ہوں)۔ خدائے بزرگ وبر تر سے ہی مغفرت چاہتا ہوں اور اسی کے سامنے توبہ کرتا ہوں۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص ان (چار) کلمات کو پڑھے گا تو یہ کلمات جیسے اس نے پڑھے ہوں گے (جوں کے توں) لکھ دیئے جائیں گے اور پھر عرش کے ساتھ لٹکا دیئے جائیں گے، کوئی بھی گناہ جو وہ کرے گا، ان کو نہیں مٹا سکے گا، یہاں تک کہ وہ شخص قیامت کے دن اللہ سے ملے گا تو وہ ان کلمات کو جیسے اس نے پڑھے تھے (جوں کا توں) سر بمہر [جسے سیل کردیا گیا ہو] پائے گا۔ ۷۔ یا کم ازکم تین مرتبہ اس طرح تسبیح پڑھا کرے۔