حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فائدہ ۵: ایک اور حدیث میں ہے کہ جو شخص ان کلمات کو (ایک مرتبہ) کہتا ہے اس کے لیے جنت میں ایک درخت لگا دیا جا تا ہے۔5 فائدہ ۶: ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ جس شخص کو (کسی دکھ بیماری یا خوف وپریشانی کی وجہ سے) ڈر ہو کہ رات کرب وبے چینی میں بسر ہو گی یا جس کا مال خرچ کرنے میں دل دکھتا ہو یا جو دشمن سے لڑ نے سے جان چر اتا ہو، اس شخص کو (ان تمام کمزور یوں اور برائیوں سے بچنے کے لیے) کثرت سے اس تسبیح وتحمید کا ورد کرنا چاہیے (اللہ پاک ان کو دور کردے گا)، اس لیے کہ یہ کلمات اللہ تعالیٰ کو اس سے زیادہ پسند ہیں کہ تم اس کی راہ میں سونے کا ایک پہاڑ خرچ کردو۔6 ۲۔ یا یہ کلمات پڑھا کرے: سُبْحَانَ رَبِّیْ وَبِحَمْدِہٖ۔ میرا پر وردگار پاک ہے اور اسی کی (سب) تعریف ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ یہ کلمات اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہیں۔1 ۳۔ یا یہ کلمات پڑھا کرے: سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ۔ اللہ بزرگ وبر تر پاک ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جوشخص یہ کلمات کہتا ہے اس کے لیے جنت میں ایک پودالگ جاتا ہے۔2 ۴۔ یا یہ کلمات پڑھا کرے۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ۔