حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بندے اور اس کی کنیز (مریم) کے بیٹے اور اللہ کا وہ کلمہ (حکم) ہیں جو مریم کی طرف القا [الہام] فرمایا اور اس کی جانب سے پھو نکی ہوئی روح ہیں اور یہ کہ جنت بھی حق ہے اور دوزخ بھی حق ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جوشخص یہ (مذکورہ بالا) شہادت دے گا، اللہ تعالیٰ اس کو جنت کے آٹھ دروازوں میں سے جس دروازہ سے وہ (داخل ہونا) چا ہے گا داخل کردیا جائے گا۔1 ۴۔ یا یہ کلمہ شہادت پڑھے: اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ وَاَنَّ عِیْسٰی عَبْدُ اللّٰہِ وَرَسُوْلُہٗ وَابْنُ اَمَتِہٖ وَکَلِمَتُہٗ اَلْقَاھَا اِلٰی مَرْیَمَ وَرُوْحٌ مِّنْہُ وَالْجَنَّۃُ وَّالنَّارُ حَقٌّ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں اور یہ کہ عیسی ؑ اللہ کے بندے اور رسول ہیں اور اس کی کنیز کے بیٹے ہیں اور خدا کا وہ کلمہ (حکم) ہیں، جو مریم ؓ کی جانب القا فرما یا اور اس کی جانب سے (پھونکی) ہوئی روح ہیں اور یہ کہ جنت حق ہے اور جہنم حق ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص یہ شہادت دے گا(اور اس پر عمل کرے گا) اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل کرے گا، اس کے عمل کچھ بھی ہوں یا (یہ فرمایا کہ) جنت کے آٹھ دروازوں میں سے جس دروازے سے وہ (داخل ہونا) چا ہے (داخل کردیا جائے گا۔2 ۵۔ یا یہ کلمہ پڑھا کرے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ اَعَزَّ جُنْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَغَلَبَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ فَلَا شَیْئَ بَعْدَہٗ۔1 اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ یکتا و تنہا ہے، اسی نے اپنے (بندوں کے) لشکر کو غلبہ عطا کیا اور اپنے بندے (محمدﷺ) کی مدد فرمائی (چنانچہ وہ) تن تنہا دشمنوں کی فوجوں پر غالب آگیا، پس اب اس (مشاہدہ) کے بعد کچھ نہیں رہا۔ ۶۔ اور یہ کلمہ پڑھا کرے۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا وَّالْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا وَّسُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِ۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اللہ سب سے بڑا بہت بڑا ہے، اور اللہ ہی کے لیے تمام تعریف ہے