حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۸۔ یا اس طرح پڑھے: اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّیْ لَا اُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا۔ اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّیْ لَا اُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا۔ ۹۔ یا یہ دعا پڑھے: تَوَکّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ یَکُنْ لَّہٗ شَرِیْکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا۔1 میں نے اس (ہمیشہ) زندہ رہنے والے (خدا) پر بھروسہ کیا ہے، جس کے لیے موت نہیں ہے، اور سب تعریف اس اللہ کے لیے (مخصوص) ہے، جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا، نہ کوئی اس ملک میں (خدائی میں) اس کا شریک ہے اور نہ وہ کچھ کمزور ہے کہ اس کا کوئی مددگار ہو اور (اے مخاطب) تو اس کی بڑائی کو خوب خوب بیان کر۔ ۱۰۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ رَحْمَتَکَ اَرْجُوْ فَلَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ وَّاَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّہٗ، لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ۔2 الٰہی! میں تیری رحمت ہی کی امید رکھتا ہوں، پس تو مجھے پلک جھپکنے کے لیے بھی میرے نفس کے سپردمت کر، اور میرے سب کام درست کردے، تیرے سواکوئی معبودنہیں ہے۔ ۱۱۔ اور یہ دعا گڑگڑا کر مانگے: یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ۔3 اے (ہمیشہ ہمیشہ) زندہ رہنے والے، اے (تمام مخلوق کو) قائم رکھنے (اور سنبھالے رکھنے) والے تیری ہی رحمت کی دہائی [فریاد] ہے۔