حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ کسی بھی رنج و غم یا دکھ بیماری میں گرفتار ہونے کے وقت کثرت سے یہ پڑھا کرے: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ کوئی بھی طاقت اور قوت اللہ (کی مدد) کے سوا (میسر) نہیں۔ فائدہ: حدیث شریف میںآیا ہے کہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ جو شخص پڑھا کرے، اس کے لیے یہ ننانوے دکھ بیماریوں کی دوا ہے، جس میں سب سے ہلکی بیماری فکر و پریشانی ہے۔ (سبحان اللہ! کتنا آسان نسخہ ہے)۔2 ۳۔ ہر رنج و غم، مصیبت و پریشانی اور دکھ و بیماری کے وقت کثرت سے یہ استغفار پڑھا کرے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْتَغْفِرُکَ مِنْ کُلِّ ذَمنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔ اے اللہ! میں تجھ سے ہر گناہ کی مغفرت چاہتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص کثرت سے اور پابندی کے ساتھ استغفار کرتا رہے گا، اللہ تعالیٰ اس کو ہر تنگی (مصیبت) سے رہائی اور ہر غم و اندوہ سے کشائش [فراخی] نصیب فرمادیں گے، اور جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہوگا، وہاں سے اس کو روزی عطا فرمائیں گے۔3 ۴۔ مصیبت زدہ اور پریشان حال شخص کے لیے اذان کے وقت پڑھنے کی دعا اس سے قبل بیان ہوچکی ہے، اسے پڑھا کرے۔ ۵۔ جب بھی کسی مصیبت یا ۔َبلا یا خطرناک امر کے پیش آنے کا اندیشہ ہو یا کسی بہت بڑی مصیبت میں گرفتار ہوجائے تو کثرت سے اس کا ورد رکھے۔ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ، عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلْنَا۔4 کافی ہے ہمارے لیے اللہ، اور وہ بہت ہی اچھا کارساز ہے، اللہ پر ہی ہم نے بھروسہ کیا ہے۔