حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
میں اُسی سے (صفا سے)شروع کرتا ہوں جس سے اللہ غالب وبرتر نے شروع کیا ہے۔ ۲۔ یہ کہہ کر صفا (پہاڑی) پر چڑھے، یہاں تک کہ بیت اللہ نظر آجائے اور قبلہ کی طرف رخ کرلے۔ تین مرتبہ کہے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ۔4 اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے۔ ۳۔ اور یہ پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ اَنْجَزَ وَعْدَہٗ وَنَصَرَ عَبْدَہٗ وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحَدَہٗ۔ اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیںہے، وہ اکیلاہے، اس کاکوئی شریک (ساتھی) نہیں ہے، اسی کا تمام ملک ہے اور اسی کی سب تعریف ہے، وہی ۔ِجلاتا ہے اور وہی مارتاہے، وہی ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا و یگانہ ہے۔ اس نے اپنے وعدہ (مکہ کی فتح) کو پورا کردیا اور اپنے بندے (محمدﷺ) کی مدد فرمائی اور تن تنہا کافروں کے لشکروں کو شکست دی۔ اس کے بعد جو دل چاہے دعا مانگتا رہے۔پھر انہی کلمات (مذکورہ بالا)کو تین مرتبہ کہہ کر (صفا سے) مروہ کی جانب اترے۔ جب (اترائی ختم ہوکر) وادی میں سیدھا کھڑا ہوجائے تو وادی کے اندر دوڑے، یہاں تک کہ(جب مروہ کی جانب) اوپر چڑھنے لگے تو (دوڑنا ترک کردے اور) آہستہ چلے، یہاںتک کہ مروہ (پہاڑی) کے اوپر پہنچ جائے تو مروہ پر بھی وہی عمل کرے، جو صفا پر چڑھ کر کیا تھا۔1 ۴۔ یا جب صفا پر چڑھے تو تین مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہے اور یہ پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا تمام ملک ہے، اسی کی سب تعریف ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ اسی طرح سات مرتبہ صفا اور مروہ پر چڑھے اور اترے اور وادی کے درمیان ’’سعی‘‘ کرے (دوڑے)، کلمات ’’تکبیر‘‘ و