حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اللہ کے سوا کوئی بھی معبود نہیں ہے، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا تمام ملک ہے، اور اسی کی سب تعریف ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ فائدہ ۱: حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: عرفہ کے دن کی بہترین دعا اور میں نے اور مجھ سے پہلے نبیوں نے جو (اللہ کی حمد و ثنا میں) بہترین کلمات کہے ہیں، وہ یہی (مذکورہ بالا) کلمات ہیں۔1 فائدہ ۲: ایک اور حدیث میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں نے اور مجھ سے پہلے نبیوں نے جو عرفہ (کے دن) سب سے زیادہ دعا کی ہے، وہ یہ کلمۂ توحید ہے اور یہ (مذکورہ بالا) دعاہے۔2 فائدہ ۳: مذکورہ بالا کلمۂ توحید کے بعد یہ دعا کرے: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا۔ اَللّٰھُمَّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْ لِٓیْ اَمْرِیْ۔ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ وَّسَاوِسِ الصَّدْرِ وَشَتَاتِ الْاَمْرِ وَفِتْنَۃِ الْقَبْرِ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا یَلِجُ فِی اللَّیْلِ وَشَرِّ مَا یَلِجُ فِی النَّھَارِ وَشَرِّ مَا تَھُبُّ بِہِ الرِّیَاحُ۔3 اے اللہ! تو میرے دل میں نور پیدا کردے اور میرے کانوں میں (بھی) نور اور آنکھوں میں (بھی) نور (پیدا کردے)۔ اے اللہ! تو میرا سینہ کھول دے اور میرا (دنیا و آخرت کا) ہر کام میرے لیے آسان کردے۔ میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں (زندگی میں) سینہ (دل) کے وسوسوں سے اور کام کی پراگندگی و پریشانی سے اور (مرنے کے بعد) قبر کے فتنہ (آزمائش) سے۔ اے اللہ! َمیں تیری پناہ لیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے، جو رات میں داخل ہو (پیش آئے)اور ہر اس چیز کے شر سے، جو دن میں داخل ہو (پیش آئے) اور ہر اس چیز کے شر سے، جو ہوائیں اپنے ساتھ لاتی ہیں۔