حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اے اللہ! تو اپنا ذکر کرنے پر اور اپنا شکر ادا کرنے پر اور اپنی بہترین عبادت کرنے پرمیری مدد فرما۔ ۲۲۔ اور یہ دعامانگے: اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَیْئٍ، اَنَا شَھِیْدٌ اَنَّکَ الرَّبُّ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَیْئٍ، اَنَا شَھِیْدٌ اَنَّ مُحَمَّدًا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَیْئٍ، اَنَا شَھِیْدٌ اَنَّ الْعِبَادَ کُلَّھُمْ اِخْوَۃٌ۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَیْئٍ، اِجْعَلْنِیْ مُخْلِصًا لَّکَ وَاَھْلِیْ فِیْ کُلِّ سَاعَۃٍ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ، ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ، اِسْمَعْ وَاسْتَجِبْ۔ اَللّٰہُ الْاَکْبَرُ الْاَکْبَرُ حَسْبِیَ اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ، اللّٰہُ اَکْبَرُ الْاَکْبَرُ۔2 اے اللہ! اے ہمارے پروردگار اور ہر چیز کے پروردگا! میں اس بات کا گواہ ہوں کہ تو ہی اکیلا (تمام جہان کا) پروردگار ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، اے اللہ! ہمارے اور ہر چیز کی پرورش کرنے والے! میں اس کا بھی گواہ ہوں کہ محمدﷺ تیرے بندے ہیں اور تیرے رسول ہیں، اے اللہ ہمارے اور ہر چیز کے پالنے والے! میں گواہ ہوں اس کا کہ تمام بندے آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ اے اللہ اے ہمارے اور ہر چیز کے پروردگار! تو مجھے اور میرے اہل و عیال کو ہر لمحہ اپنا مخلص (بندہ) بنائے رکھ، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، اے عظمت و جلال اور انعام و اکرام کے مالک! تو (میری دعا) سن لے اور قبول فرمالے، اللہ سب سے بڑا ہے، سب سے بڑا، اللہ میرے لیے کافی ہے اور وہ بڑا اچھا کارساز ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، سب سے بڑا۔ ۲۳۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔1 اے اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں کفر سے، تنگدستی سے اور قبر کے عذاب سے۔ ۲۴۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اَصْلِحْ لِیْ دِیْنِیَ الَّذِیْ جَعَلْتَہٗ عِصْمَۃَ اَمْرِیْ، وَاَصْلِحْ لِیْ دُنْیَایَ الَّتِیْ جَعَلْتَ فِیْھَا مَعَاشِیْ۔ اَللّٰھُمَّ اَعُوْذُ بِرَضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ، وَاَعُوْذُ بِعَفْوِکَ مِنْ نِّقْمَتِکَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْکَ۔ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا رَادَّ لِمَا قَضَیْت وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ۔2 اے اللہ! تو میرے دین کی اصلاح کردے، جس کو تو نے میرے (ہر دینی و دنیوی) کام کی حفاظت کا ذریعہ بنایا ہے، اور میری دنیا کو بھی