حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سدھاردے، جس میں تو نے میری معاش [گزر بسر] تجویز فرمائی ہے، اے اللہ! میں تیری رضا کی پناہ لیتا ہوں تیری ناراضگی سے، اور تیری معافی کی پناہ لیتا ہوں تیری سزا سے، اور تیری ہی پناہ لیتا ہوں تیرے (قہر و غضب) سے، جو تو عطا فرمائے اس کو کوئی روک نہیں سکتا اور جو تو منع کردے (نہ دے) اس کو کوئی دے نہیں سکتا اور تیرے فیصلہ کو کوئی رد نہیں کرسکتا، اور کسی دولت مند کو اس کی دولت تجھ سے بچا نہیں سکتی۔ ۲۵۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ خَطَئِیْ وَعَمَدِیْ۔ اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ لِصَالِحِ الْاَعْمَالِ وَالْاَخْلَاقِ لَا یَھْدِیْ لِصَالحِھَا وَلَا یَصْرِفُ سَیِّئَھَا اِلَّا اَنْتَ۔3 اے اللہ! تو میری نادانی سے اور جان بوجھ کر کیے ہوئے (برے کاموں) کو معاف فرمادے، اور اے اللہ! تو مجھے نیک اعمال اور(اچھے) اخلاق کی ہدایت دے، (اس لیے کہ) اچھے کاموں اور اچھے اخلاق کی ہدایت تیرے سوا اور کوئی نہیں دے سکتا، اور برے کاموں اور برے اخلاق سے تیرے سوا اور کوئی نہیں روک سکتا۔ ۲۶۔ اور یہ تعوُّذ پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ۔1 اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں جہنم کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے اور زندگی اور موت کے فتنوں سے اور کانے دجال کے شر سے۔ ۲۷۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ خَطَایَایَ وَذُنُوْبِیْ کُلَّھَا۔ اَللّٰھُمَّ انْعَشْنِیْ وَاَحْیِنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَاھْدِنِیْ لِصَالِحِ الْاَعْمَالِ وَالْاَخْلَاقِ اِنَّہٗ لَا یَھْدِیْ لِصَالِحِھَا وَلَا یَصْرِفُ سَیِّئَھَا اِلَّا اَنْتَ۔2 اے اللہ! تو میری تمام خطائیں اور گناہ بخش دے، اے اللہ! تو مجھے رفعت (اور بلندی) عطا فرما اور (اچھی) زندگی دے اور (حلال)رزق دے اور اچھے اعمال و اخلاق کی ہدایت عطا فرما۔ بے شک اچھے اعمال و اخلاق کی ہدایت بھی تیرے سوا کوئی نہیں دے سکتا، اور برے اعمال واخلاق سے بھی تیرے سوا کوئی نہیں بچا سکتا۔