حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رَبِّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ1 یا تَجْمَعُ عِبَادَکَ۔ (یعنی تبعث کی جگہ تجمع کہے) اے میرے پروردگار! تو مجھے اپنے عذاب سے بچائیو جس دن تو اپنے بندوں کو (قبر سے)اٹھائے یا تو اپنے بندوں کو (میدانِ حشر میں) جمع کرے۔ ۱۸۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ۔2 اے اللہ تو میری مغفرت فرمادے اور میرے اوپر رحم فرما اور مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق حلال عطا فرما۔ ۱۹۔ اور یہ پڑھے: اَللّٰھُمَّ رَبَّ جِبْرَئِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ اَعِذْنِیْ مِنْ حَرِّ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔3 جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے رب! تو مجھے جہنم کی تپش [حرارت] سے اور قبر کے عذاب سے پناہ دے۔ ۲۰۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا اَخَّرْتُ وَمَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ وَمَا اَسْرَفْتُ وَمَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَاَنْتَ الْمُؤْخِّرُ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ۔4 اے اللہ تو میرے اگلے کیے ہوئے اور پچھلے کیے ہوئے اور چھپا کر کیے ہوئے اور اعلانیہ کیے ہوئے (تمام گناہ) اور جو میں نے بے اعتدالیاںکی ہیں اور وہ (گناہ اور بے اعتدالیاں) جن کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے (سب) معاف فرمادے، تو ہی آگے بڑھانے والا ہے اور تو ہی پیچھے ہٹانے والا ہے، کوئی معبود نہیں تیرے سوا۔ ۲۱۔ اور یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادِتِکَ۔1