حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْج وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْئٍ مِّنْ عِلْمِہٖٓ اِلَّا بِمَآ شَآئَج وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَج وَلَا یَئُوْدُہٗ حِفْظُھُمَاج وَھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُO اللہ وہ (ذات پاک) ہے جس کے سوا کوئی بھی لائقِ پرستش نہیں، وہ (ہمیشہ) زندہ رہنے (اور زندگی بخشنے) والا ہے۔ (زمین و آسمان اور تمام کائنات کو) قائم رکھنے (اور ان کا نظام چلانے) والا ہے، نہ اُس کو اونگھ آسکتی ہے نہ نیند، اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی بارگاہ میں اس کی اجازت کے بغیر (کسی کی) شفاعت کرسکے؟وہ تو جو کچھ لوگوں کے سامنے (ہورہا) ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے (مرنے کے بعد) ہونے والا ہے، سب جانتا ہے، اور لوگ اُس کے علم (اور معلومات) میں سے کسی چیز پربھی دسترس نہیں رکھتے، مگر جتنا وہ خود چاہے (اُس سے آگاہ کردے)، اُس کی کرسی (سلطنت) آسمان و زمین سب پر پھیلی ہوئی ہے اور آسمان و زمین کی حفاظت اس پرذرابھی گراں نہیں ہے اور وہ (سب سے)بلند (و برتر اور) عظمت والاہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ لیتا ہے، اس کے جنت میں داخل ہونے سے اس کے سوا اور کوئی امر مانع نہیں کہ وہ ابھی زندہ ہے، مرا نہیں (مرتے ہی جنت میں جائے گا)۔1 دوسری روایت میں ہے کہ وہ شخص دوسری نماز تک اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہتا ہے(اسی طرح ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ لینے سے شب و روزکی حفاظت میں رہتا ہے۔ سبحان اللہ!)۔2 ۱۵۔ اور ہر نماز کے بعد معوذتین یعنی سورۂ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور سورۂ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ بھی ضرور پڑھ لیا کرے۔ ۱۶۔ اور آخر میں یہ تعوُّذ پڑھے: اللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْجُبْنِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ اُرَدَّ اِلٰٓی اَرذَلِ الْعُمُرِ، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الدُّنْیَا، وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔3 اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں بزدلی (اور بے غیرتی) سے، اور میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ نکمّی اور ذلیل عمر کو پہنچوں، اورمیں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں دنیا کے فتنوں سے، اور میں پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے۔ ۱۷۔ اور یہ دعا پڑھے: