حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لِلّٰہِ پڑھا کرے۔ فائدہ:حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس شخص نے سو مرتبہ کلمات تسبیح، سو مرتبہ کلمات تکبیر، سو مرتبہ کلمات تہلیل یا سو مرتبہ کلمات تحمید کہہ لیے، اس کے تمام گناہ معاف کردیئے جائیں گے، اگرچہ وہ سمندر کے جھاگوں کی مانند (بے شمار) ہوں۔ ۱۰۔ یا (زیادہ نہ ہوسکے تو) پچیس پچیس مرتبہ چاروںکلمات (یعنی کل صرف ۱۰۰ مرتبہ) پڑھ لیا کرے۔ ۱۱۔ یا ۲۳ مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ، ۳۳ مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، ۳۴ مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اور ۱۰ مرتبہ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ (کل ۱۱۰ مرتبہ) پڑھ لے۔1 ۱۲۔ یا اَللّٰہُ اَکْبَرُ بھی ۳۳ مرتبہ ہی پڑھے۔ ۱۳۔ یا سو مرتبہ کلمات تسبیح، سو مرتبہ کلمات تحمید، سو مرتبہ کلمات تکبیر اور اس کے بعد (ایک مرتبہ) یہ پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، کوئی اس کا شریک نہیں، (کسی بھی کام کی) طاقت و قوت اللہ (کی مدد) کے بغیر (میسر) نہیں۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ اگر سمندر کے جھاگوں کی مانند خطائیں بھی ہوں گی تب بھی یہ کلمات2 ان کو مٹادیں گے۔ ۱۴۔ ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی ضرو ر پڑھے۔ اَللّٰہُ لَا۔ٓ اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَج اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُج لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌج لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِط مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗٓ اِلَّا بِاِذْنِہٖط یَعْلَمُ مَا