حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْکَ السَّلَامُ۔ تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ۔3 اے اللہ! تو ہی سلامتی (دینے) والا ہے، اور تیری ہی جانب سے سلامتی (نصیب ہوتی) ہے، بڑا برکت والا ہے تو اے عظمت و جلال کے مالک اور اکرام و احسان (کرنے) والے۔ ۵۔ اسکے بعد ۳۳ مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ، ۳۳ مرتبہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، ۳۳ مرتبہ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ کل ۹۹ مرتبہ اور ایک مرتبہ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ پڑھے۔1 ۶۔ یا ۱۱ مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ، ۱۱ مرتبہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، ۱۱ مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ، کل ۳۳ مرتبہ کہے۔ ۷۔ یا دس مرتبہ تینوں کلمے کہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس شخص نے۳۳ مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ، ۳۳ مرتبہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، ۳۳ مرتبہ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ اور ایک مرتبہ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ (ہرفرض نماز کے بعد) پڑھ لے اس کی خطائیں معاف کردی جائیں گی، اگرچہ وہ سمندر کے جھاگوں کی مانند (بے شمار) ہوں۔2 ۸۔ یا ۳۳ مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ، ۳۳ مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور ۳۴ مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ پڑھے۔3 فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ نماز کے بعد پڑھے جانے والے چند کلمات ہیں جن کا ہر فرض نماز کے بعد پڑھنے والا کبھی نامراد (و محروم) نہیں ہوتا۔ وہ کلمات ۳۳ مرتبہ تسبیح، ۳۳ مرتبہ تحمید اور ۳۴ مرتبہ تکبیر ہیں (یعنی مذکورہ بالا ۱۰۰ کلمات)۔ ۹۔ ہر فرض نماز کے بعد ۱۰۰ مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ، ۱۰۰ مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ، ۱۰۰ مرتبہ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ اور ۱۰۰ مرتبہ اَلْحَمْدُ