حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔ جب سلام پھیرے تو یہ کلمہ پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ۔ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ۔ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اَللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ۔2 اللہ کے سوا کوئی بھی لائق عبادت نہیں ہے، وہ اکیلا ہے، کوئی اس کا ساتھی نہیں، اسی کا (سارا) ملک ہے اور اسی کی (سب) تعریف ہے، وہی جِلاتا اور مارتا ہے، اسی کے ہاتھ میں (تمامتر) خیر (اور بھلائی) ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ! جو تو عطا فرمائے، اس کو کوئی منع کرنے والا نہیں اور جو تو نہ دے، اس کا کوئی دینے والا نہیں اور کسی دولتمند کو اس کی دولت (تیری پکڑ سے) بچا نہیں سکتی۔ ۲۔ یا یہ کلمہ تین مرتبہ یا کم از کم ایک مرتبہ ضرور پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ۔ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔1 اللہ کے سوا کوئی معبودنہیں، وہ اکیلاہے، اس کا کوئی ساتھی نہیں، اسی کا (یہ تمام) ملک ہے اور اسی کے لیے (تمام) تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ ۳۔ اور اس کے بعد یہ پڑھے: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَلَا نَعْبُـدُ اِلَّا اِیَّاہُ، لَہُ النِّـعْمَـۃُ وَلَہُ الْفَضْلُ وَلَہُ الثَّنَائُ الْحَسَنُ۔ لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ کَرِہَ الْکٰفِرُوْنَ۔2 (کسی کام کی بھی) طاقت و قوت اللہ (کی مدد) کے بغیر میسر نہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم بجز اس کے اور کسی کی عبادت (واطاعت) نہیں کرتے، اسی کی (دی ہوئی سب) نعمتیں ہیں اور اسی کا (ہم پر) فضل و احسان ہے اور اسی کی (سب) اچھی تعریفیں ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (ہم تو) پورے اخلاص کے ساتھ صرف اسی کے دین کے پیرو ہیں، اگرچہ کافروں کو برا لگے۔ ۴۔ یا تین مرتبہ: اَسْتَـغْفِرُ اللّٰہَ۔ میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں۔ کہے اور اس کے بعد یہ پڑھے: