حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خرچیاں بھی جو میں نے کی ہیں، اور وہ گناہ بھی جن کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ تو ہی آگے بڑھانے والا ہے اور توہی پیچھے رکھنے والا ہے۔ تیرے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں۔ ۴۔ یا یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَّلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ، فَاغْفِرْ لِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔2 اے اللہ! بے شک میں نے اپنی جان پر بہت بہت ظلم(گناہ) کیے ہیں اور تیرے سوا کوئی گناہ بخش نہیں سکتا۔ پس تو اپنی خاص مغفرت سے میرے (سب) گناہ بخش دے اور مجھ پر رحم فرما۔ بے شک تو ہی بہت مغفرت کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ ۵۔ یا یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ یَا اَللّٰہُ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدُ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کَفُوًا اَحَدٌ اَنْ تَغْفِرَ لِیْ ذُنُوْبِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔3 اے اللہ! بے شک میں تجھ ہی سے سوال کرتا ہوں، اے یکتا و بے نیاز اللہ، جس کی نہ کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا، اور نہ کوئی اس کا ہمسر (بیوی) ہے کہ تو میرے (سب) گناہ بخش دے، بے شک تو ہی بہت مغفرت کرنے والا، بہت رحم کرنے والا ہے۔ ۶۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًا یَّسِیْرًا۔4 اے اللہ! تو میرا حساب آسانی سے لیجیو۔ ۷۔ یا یہ تعوُّذ پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ فَتْنَۃَ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ۔1 اے اللہ!بے شک میں تیری پناہ لیتا ہوںجہنم کے عذاب سے، اور میں تیری پناہ لیتا ہوں قبر کے عذاب سے، اور میں تیری پناہ لیتا ہوں کانے دجال کے فتنہ سے، اور میں تیری پناہ لیتا ہوں زندگی اور موت کے (اور تمام) فتنوںسے۔