حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بڑائی و بزرگی کا مالک ہے۔ ۱۱۔ چاہے یہ درود پڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ ِنالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ ِنالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔3 فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک شخص حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کے سامنے دو زانو ہوکر بیٹھ گیا اور عرض کیا: یارسول اللہ! آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو ہمیں (التحیات میں) معلوم ہوگیا۔ جب ہم آپ پر نماز میں درود بھیجنا چاہیں تو کس طرح درود بھیجیں، اللہ آپ پر رحمت فرمائے؟آپ خاموش ہوگئے (اور دیر تک چپ بیٹھے رہے) یہاں تک کہ ہمارا جی چاہنے لگا کہ اچھا ہوتا کہ یہ شخص آپ سے سوال نہ کرتا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: جب تم درود بھیجو تو یہ کہا کرو۔ اور مذکورہ بالا دعا کی تعلیم دی۔ نمبر ۸ اور نمبر ۱ کا ترجمہ ایک ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ دونوں جگہ ابراہیم کے ساتھ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ بھی مذکورہے۔ ۱۲۔ چاہے یہ درودپڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ ِنالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاَزْوَاجِہٖٓ اُمَّھَاتِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَذُرِّیَّتِہٖ وَاَھْلِ بَیْتِہٖ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔1 اے اللہ! تو نبی امّی محمدﷺ پر، ان کی بیویوں پر، جو مومنین کی مائیں ہیں اور ان کی اولاد پر اور اہل بیت پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے آل ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی۔ بے شک تو ہی لائق مدح و ثنا اور بڑائی و بزرگی کا مالک ہے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص یہ پسند کرے کہ ہم پر یعنی اہل بیت پر جب درود بھیجے تو (اس کے ثواب کا) پور اپیمانہ بھر کرلے تو یہ درود بھیجے اور درود نمبر ۲ تعلیم فرمائی۔2 ۱۳۔ کوئی سا بھی درود پڑھے، آخر میں اس دعا کا اضافہ کردے۔3 اَللّٰھُمَّ اَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔1 اے اللہ! تو ان کو قیامت کے دن اپنے پاس خاص مقام قرب میں جگہ دیجیو۔