حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۳۔ چاہے یہ درود پڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔2 ترجمہ حسبِ سابق ہے، صرف پہلے فقرہ میں عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ اور دوسرے فقرہ میں عَلٰی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ نہیں ہے، یہی فرق ترجمہ میں کرنا چاہیے۔ ۴۔ یا یہ درود پڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔3 اے اللہ! محمد پر اور آپ کی بیویوں پر اور آل اولاد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی ہے اور محمد پر اور ان کی بیویوں اور آل اولاد پر برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم کی اولاد پر برکت نازل فرمائی ہے، بے شک تو ہی لائق تعریف ہے، بڑائی و بزرگی کا مالک ہے۔ ۵۔ یا یہ درود پڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ۔1 اے اللہ! تو اپنے بندے اور اپنے رسول محمد پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے اولادِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی اور محمد اور آل محمد پربرکت نازل فرما جیسے تو نے اولادِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی۔ ۶۔ چاہے یہ درود پڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ۔2 اے اللہ! تو رحمت نازل فرما مجھ پر جیسے تو نے ابراہیم پر نازل فرمائی ہے اور برکت نازل فرما محمد اور آل محمد پر جیسے تو نے آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی ہے۔