حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ ۴۔ چاہے یہ ’’التحیات‘‘ پڑھے: اَلتَّحِیَّاتُ الطَّیِّبَاتُ۔ الصَّلَوَاتُ لِلّٰہِ۔ السَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ۔ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ (وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ) وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔1 پاکیزہ زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں (سب) اللہ کے لیے ہی ہیں۔ اے نبی سلام ہو آپ پر اور اللہ کی رحمت اور برکتیں۔ سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر۔ میں گواہی دیتا ہوں اس پر کہ اللہ کی سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلاہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور گواہی دیتا ہوں اس پر کہ محمدﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ فائدہ: اس حدیث کے بعض طریقوں (روایتوں) میں وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ نہیں ہے، اس لیے ہم نے اس کو قوسین (بریکٹ) میں لکھا ہے۔ بعض روایتوں میں وَالصَّلَوَاتُ وَالْمُلْکُ آیا ہے، اس طرح بھی پڑھ سکتے ہیں۔ ۵۔ چاہے یہ ’’التحیات‘‘ پڑھے: اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ الزَّاکِیَاتُ لِلّٰہِ۔ الطَّیِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلّٰہِ۔ السَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ۔ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔2 تمام زبانی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں، تمام پاکیزہ اعمال بھی اللہ کے لیے ہیں، تمام مالی اور بدنی عبادتیں بھی اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی آپ پرسلام ہو اور اللہ کی رحمت اور برکتیں۔ ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں اس پر کہ اللہ کے سوا کوئی معبودنہیں ہے اور گواہی دیتا ہوں اس پر کہ محمدﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ ۶۔ چاہے یہ التحیات پڑھے:3 بِسْمِ اللّٰہِ وَبِاللّٰہِ خَیْرِ الْاَسْمَائِ، اَلتَّحِیَّاتُ الطَّیِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلّٰہِ۔ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ، اَرْسَلَہٗ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّنَذِیْرًا وَّاَنَّ السَّاعَۃَ اٰتِیَۃٌ لَّارَیْبَ فِیْھَا۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَاھْدِنِیْ۔1