حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۵۔ اور(سنتوںاور نفلوں میں) یہ بھی کہے: رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ۔1 اے ہمارے پروردگار! (میں تیری تعریف کرتا ہوں) اور تیرے ہی لیے بہت زیادہ پاکیزہ، برکت والی تعریفیں ہیں۔ ۶۔ یا یہ کہے:2 اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمٰوٰتِ وَمِلْئَ الْاَرْضِ وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍم بَعْدُ۔ اَللّٰھُمَّ طَھِّرْنِیْ بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَالْمَائِ الْبَارِدِ۔ اللّٰھُمَّ طَھِّرْنِیْ مِنَ الذُّنُوْبِ وَالْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الْاَبْیَضُ مِنَ الْوَسَخِ۔3 اے اللہ! تیرے ہی لیے تعریف ہے آسمانوں کو بھردینے کے بقدر اور زمین کے بھر دینے کے بقدر اور ان کے بعد ہر اس چیز کے بھردینے کے بقدر جس کو تو (بھرنا) چاہے۔ اے اللہ! تو مجھے برف سے، اولوں سے اور ٹھنڈے پانی سے پاک و صاف کردے، اے اللہ! تو مجھے گناہوں اور خطائوں سے اس طرح ستھرا کردے جیسے سفید کپڑے میں سے میل کچیل صاف کیا جاتا ہے۔ ۷۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمٰوٰتِ وَمِلْئَ الْاَرْضِ وَمِلْئَ مَا بَیْنَھُمَا وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍم بَعْدُ۔ اَھْلُ الثَّنَائِ وَالْمَجْدِ اَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ وَکُلُّنَا لَکَ عَبْدٌ لَّا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ۔4 اے اللہ! ہمارے رب! تیرے ہی لیے ہے تعریف آسمانوں کے بقدر، زمین کے بقدر اور جو ان دونوں کے درمیان (فضا) ہے، اس کے بقدر اور اس کے بعد ہر اس چیز کے بقدر جو تو چاہے۔ اے حمد و ثنا اور عظمت و بزرگی کے مالک! جو کسی بندے نے (تیری شان میں) کہا اس سے زیادہ کے مستحق،اور ہم سب تو تیرے ہی بندے ہیں، جو تو عطا فرمائے اس کو کوئی منع کرنے والا نہیں اور جو تو منع کرے، اس کو کوئی دینے والا نہیں اور تیرے (قہر و غضب) سے کسی دولت مند کو اس کی دولت بچا نہیںسکتی۔ ۸۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمٰوٰتِ وَمِلْئَ الْاَرْضِ وَمِلْئَ مَا بَیْنَھُمَا وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍم بَعْدُ۔ اَھْلُ الثَّنَائِ وَاَھْلُ الْکِبْرِیَائِ وَالْمَجْدِ لَا مَانِعَ لِمَا