حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۳۔ یا یہ دعا پڑھے: خَشَعَ سَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَدَمِیْ وَلَحْمِیْ وَعَظْمِیْ وَعَصَبِیْ وَمَا اسْتَقَلَّتْ بِہٖ قَدَمِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔2 میرے کان اور میری آنکھیں اور میرا خون اور میرا گوشت پوست اورمیری ہڈیاں اور میرے رگ و پٹھے اور جو بھی (میرا وجود) میرے قدم اٹھائے ہوئے ہیں، سب اللہ رب العالمین کے سامنے سر بسجود ہیں۔ اور یہ دعاپڑھے: سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَّبُّ الْمَلٰئِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔ 3 (اے اللہ تو) بہت پاک ہے، بہت پاکیزہ ہے، فرشتوں اور روح الامین (جبرئیل) کا پروردگار ہے۔ ۴۔ اور یہ کہے: سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ۔4 اے اللہ! اے ہمارے پروردگار!(ہم) تیری پاکی (بیان کرتے ہیں) اور تیری ہی تعریف۔ ۵۔ اوریہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَمنْبِیْ کُلَّہٗ دِقَّہٗ وَجِلَّہٗ وَاَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ وَعَلَانِیَتَہٗ وَسِرَّہٗ۔1 اے اللہ! تو میرے تمام گناہ،چھوٹے، بڑے، اگلے،پچھلے، ظاہر اور پوشیدہ (سب) معاف کردے۔ ۶۔ اور یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ سَجَدَ لَکَ سَوَادِیْ وَخَیَالِیْ وَبِکَ اٰمَنَ فُؤَادِیْ اَبُوْئُ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَہٰذَا مَا جَنَیْتُ عَلٰی نَفْسِیْ یَا عَظِیْمُ یَا عَظِیْمُ اغْفِرْ لِیْ فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ الْعَظِیْمَۃَ اِلَّا الرَّبُّ الْعَظِیْمُ۔2 اے اللہ! میرا جسم بھی تیری بارگاہ میں سجدہ کررہا ہے، اور میرا فکر و خیال بھی تیرے سامنے سربسجود ہے، اور تیرے ہی اوپر میرا دل ایمان لایا ہے، میں اعتراف کرتا ہوں اپنے اوپر تیری نعمتوں کا بھی اور یہ جو میں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے (اس کا بھی اقرار کرتا ہوں) اے بڑی