حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۳۔ اور (کبھی نفلوں میں) یہ تسبیح کہا کرے: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ۔2 پاک ہے اللہ اور اسی کی حمد و ثنا ہے۔ ۴۔ اور رکوع میں یہ دعا پڑھے:3 اَللّٰہُمَّ لَکَ رَکَعْتُ وَبِکَ اٰمَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ خَشَعَ لَکَ سَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَمُخِّیْ وَعَظْمِیْ وَعَصَبِیْ۔4 اے اللہ! تیرے ہی لیے میں نے رکوع کیا اور تجھی پر ایمان لایا اور تیری ہی فرمانبرداری اختیار کی اور تیرے ہی سامنے میرے کان، میری نگاہ، میری ہڈیاں اور ہڈیوں کا مغز اور پٹھے (سب) جھکے ہوئے ہیں۔ ۵۔ اور یہ کہے: سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَّبُّ الْمَلٰٓئِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔5 تو نہایت پاک ہے، پاکیزہ ہے، فرشتوں اور روح الامین (جبرئیل) کا رب ہے۔ ۶۔ اور یہ دعا پڑھے: رَکَعَ لَکَ سَوَادِیْ وَخَیَالِیْ وَاٰمَنَ بِکَ فُؤَادِیْ، اَبُوْئُ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ ہٰذِہٖ یَدَایَ وَمَا جَنَیْتُ عَلٰی نَفْسِیْ۔ میرا جسم بھی تیری بارگاہ میں جھکا ہوا ہے اور میرا فکر و خیال بھی، اور میرا دل تجھ پر ایمان لایا ہے، اور میں اپنے اوپر تیری اس نعمت کا، یعنی اپنے دونوں ہاتھوں کا (جن کی بدولت میں رکوع کررہا ہوں) اعتراف کرتا ہوں اور (انہی ہاتھوں سے)جو میں نے اپنی جان پر ظلم (گناہ) کیے ہیں (ان کا بھی اقرار کرتا ہوں تو ان کو معاف کردے)۔ ۷۔ یا یہ پڑھے: سُبْحَانَ ذِی الْمَلَکُوْتِ وَالْجَبَرُوْتِ وَالْکِبْرِیَائِ وَالْعَظْمَۃِ۔1 پاک ہے زبردست طاقت، سلطنت، بڑائی اور عظمت کا مالک (پروردگار)۔