حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اَللّٰھُمَّ بَاعِدْ بَینِیْ وَبَیْنَ ذَمنْبِیْ کَمَا بَاعَدْتَّ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَنَقِّنِیْ مِنْ خَطِیْئَتِیْ کَمَا نَقَّیْتَ الثَّوْبَ مِنَ الدَّنَسِ۔2 اے اللہ! تو میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنا فاصلہ کردے جتنا تو نے مشرق و مغرب کے درمیان رکھا ہے، اور مجھ کو میری خطائوں سے ایسا پاک و صاف کردے جیسا تو کپڑے کو میل کچیل سے پاک و صاف کردیتاہے۔ ۷۔ اور یہ کلمات بھی پڑھے، خاص کر (رات کے) نفلوں میں: تین مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا (اللہ سب سے بڑا بہت بڑا ہے)۔اور تین مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا کَثِیْرًا (سب تعریف اللہ کے لیے ہے، بہت بہت تعریف)۔اور تین مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلًا (پاکی بیان کرتا ہوں اللہ کی صبح شام)۔ اس کے بعد یہ تعوُّذ پڑھے: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ نَّفْخِہٖ وَنَفْثِہٖ وَھَمْزِہٖ۔3 میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں مردود شیطان سے، یعنی اسکے (پیداکردہ) تکبر سے اور اس کے پھونکے ہوئے پراگندہ[بے ترتیب] اور بے ہودہ خیالات سے اور اس کے کچوکوں (وسوسوں) سے۔ ۸۔ اور یہ کلمات پڑھے: سُبْحَانَ ذِی الْمَلَکُوْتِ وَالْجَبَرُوْتِ وَالْکِبْرِیَائِ وَالْعَظْمَۃِ۔4 پاک ہے وسیع سلطنت، عظیم اقتدار اور بڑائی و بزرگی کا مالک (پروردگار)۔ ۹۔ اور جب امام غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَ۔1 کہے تو اٰمِیْن (قبول فرما) کہے اور کبھی کبھی رَبِّ اغْفِرْ لِیْ اٰمِیْن (اے میرے پروردگارتو مجھے بخش دے) بھی کہا کرے۔2 فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ ۱۔جب امام غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّآلِّیْنَ کہے تو مقتدی (بھی) اٰمِیْن کہے۔ اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائیں