حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
شیطان سے۔ ۲۔ مسجد کے اندر پہنچ کر رسول اللہﷺ پر درود پڑھے اور اس کے بعد کہے: اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ۔1 اے اللہ! تو اپنی رحمت کے دروازے میرے لیے کھول دے۔ ۳۔ یا یہ پڑھے: اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لَنَا اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ وَسَھِّلْ عَلَیْنَا اَبْوَابَ رِزْقِکَ۔2 اے اللہ! تو اپنی رحمت کے دروازے ہمارے لیے کھول دے اور اپنے رزق کے دروازے (وسائل معاش کے راستے) ہم پر آسان کردے۔ ۴۔ یا یہ کہے: بِسْمِ اللّٰہِ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ۔3 اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ (میں مسجد میں قدم رکھتا ہوں) اور رسول اللہﷺ پر سلام ہو۔ ۵۔ یا یہ کہے: بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلٰی سُنَّتِ رَسُوْلِ اللّٰہِ۔4 میں اللہ کے نام کے ساتھ اور رسول اللہ کی سنت کے اتباع کی غرض سے (داخل ہوا ہوں)۔ ۶۔ اور یہ درود پڑھے: