حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ۔3 اللہ کے نام کے ساتھ، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا ہے۔ ۲۔ اور یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ نَّزِلَّ اَوْ نُضِلَّ اَوْ نَظْلِمَ اَوْ یُظْلَمَ عَلَیْنَا اَوْنَجْھَلَ اَوْ یُجْھَلَ عَلَیْنَا۔4 اے اللہ! ہم تیری پناہ لیتے ہیں اس سے کہ ہمارے قدم (تیرے راستہ سے) خود ڈگمگائیں، یا ہم کسی اور کے قدم ڈگمگائیں اور اس سے کہ ہم کسی کو گمراہ کریں اور اس سے کہ ہم (کسی پر) ظلم کریں، یا ہم پر ظلم کیا جائے، یا ہم (کسی کے ساتھ) نادانی (بدتمیزی) کریں، یا ہم پر نادانی (بدتمیزی) کی جائے۔ ۳۔ یا یہ دعا پڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ التُّکْلَانُ عَلَی اللّٰہِ۔1 اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ (کی توفیق) کے بغیر کوئی طاقت اور کوئی قوت (میسر) نہیں، بھروسہ تو اللہ پر ہی ہے۔ ۴۔ یا یہ دعاپڑھے: بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔2 اللہ کے نام کے ساتھ، میں نے تو اللہ پر بھروسہ کیا ہے۔ اللہ (کی مدد) کے بغیر نہ کوئی طاقت (میسر) ہے، نہ قوت۔ ۵۔ جب گھر سے نکلے تو آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ اَنْ اَضِلَّ اَوْ اُضَلَّ اَوْ اَزِلَّ اَوْ اُزَلَّ اَوْ اَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ اَوْ اَجْھَلَ اَوْ یُجْھَلَ عَلَیَّ۔3 اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ میں خود گمراہ ہوں یا گمراہ کیا جائوں، یا میں (راہ مستقیم سے) خود پھسلوں یا پھسلایا جائوں، یا میں (کسی پر) ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے، یا میں خود (کسی کے ساتھ) جہالت (بدتمیزی) کا برتائو کروں، یا میرے ساتھ جہالت (بدتمیزی) کا برتائو کیا جائے۔ فائدہ: حضرت ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ جب بھی رسول اللہﷺ میرے مکان سے باہر نکلتے تو آسمان کی