حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۷۔ یا یہ دعا پڑھے: لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ، سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ۔1 اللہ کے سوا اور کوئی لائق عبادت نہیں، وہ اکیلاہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کی سب تعریف و ستائش [حمد] ہے اور وہی ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے، نہ (کسی میں) طاقت ہے نہ قدرت، مگر اللہ کی (دی ہوئی)، اللہ (ہر عیب اور برائی سے) پاک ہے اور اللہ کے لیے ہی تعریف و ستائش ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے۔ ۱۸۔ اور بستر پر لیٹے لیٹے یہ دعا پڑھے۔ ادا ئے قرض کے لیے یہ دعا بہت مفید ہے۔ اَللّٰہُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ وَرَبَّ الْاَرْضِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، رَبَّنَا وَرَبَّ کُلِّ شَیْئٍ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوٰی وَمُنْزِلَ التَّوْرَاۃِ وَالْاِنْجِیْلِ وَالْفُرْقَانِ۔ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْئٍ، اَنْتَ اٰخِذٌم بِنَاصِیْتِہٖ۔ اَللّٰہُمَّ اَنْتَ الْاَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَکَ شَیْئٌ وَّاَنْتَ الْاٰخِرُ فَلَیْسَ بَعْدَکَ شَیْئٌ وَّاَنْتَ الظَّاھِرُ فَلَیْسَ فَوْقَکَ شَیْئٌ وَّاَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَیْسَ دُوْنَکَ شَیْئٌ، اَنِ اقْضِ عَنَّا الدَّیْنَ وَاَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ۔2 اے اللہ!آسمانوں کے پروردگار، زمین کے پروردگار، عرش عظیم کے مالک اور ہمارے پروردگار اور ہر چیز کے پروردگار، (زمین کی تہہ سے) دانہ اور گٹھلی کو پھاڑنے (اور اُگانے) والے، تورات، انجیل اور قرآن کے نازل کرنے والے،میں ہر اس چیز کے شر سے تیری پناہ لیتا ہوں، جو تیرے قبضۂ قدرت میں ہے۔ اے اللہ تو (سب سے) پہلے ہے، پس تجھ سے پہلے کچھ نہیں اور تو ہی سب سے آخر میں ہے اور تیرے بعد کچھ نہیں، تو ہی (سب سے) ظاہر اور برتر ہے، پس تیرے اوپر کچھ نہیں اور تو ہی (سب کی تہہ میں) چھپا ہوا ہے، پس تیرے پرے کچھ نہیں، تو ہمارا قرض ادا کردے اور ہمیں مفلسی سے غنی کردے(نجات دے دے)۔ ۱۹۔ اور یہ دعا پڑھے اور اس دعا کے بعد بات بالکل نہ کرے (اور سوجائے)۔ بِسْمِ اللّٰہِ، اَللّٰہُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِیْ اِلَیْکَ وَوَجَّھْتُ وَجْھِیْ اِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْکَ وَاَلْجَاْتُ ظَھْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَّرَھْبَۃً اِلَیْکَ لَا مَلْجَاَ وَلَا مَنْجَاَ مِنْکَ اِلَّا اِلَیْکَ، اٰمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَنَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ۔1 اللہ کے نام کے ساتھ (سوتا ہوں)، اے اللہ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کردی اور میں نے اپنا چہرہ تیری طرف کردیا اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کردیا اور میں نے تجھے اپنا پشت پناہ [مددگار] بنالیا، تیری (رحمت کی) رغبت اور تیرے (عذاب کے) خوف کی وجہ سے اور (تیری پکڑ سے بچنے کا) تیری رحمت کے سوا کوئی ٹھکانا اور جائے پناہ نہیں ہے۔ جو کتاب تو نے اتاری ہے اس پر ایمان لے آیا اور جو نبی تو نے بھیجا ہے اس پر بھی ایمان لے آیا۔