حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۳۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَّمَلِیْکَہٗ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَشَرِّ الشَّیْطَانِ وَشَرَکِہٖ۔2 اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے ایجاد کرنے والے، پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے، ہر چیز کے پروردگار اور مالک و مختار، میں اپنے نفس کے شر اور شیطان کے شر سے اور اُس کے فریب کے جال سے تیری پناہ لیتا ہوں (تو مجھے بچالے)۔ ۱۴۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ اَنْتَ خَلَقْتَ نَفْسِیْ وَاَنْتَ تَوَفَّاھَا لَکَ مَمَاتُھَا وَمَحْیَاھَا اِنْ اَحْیَیْتَھَا فَاحْفَظْھَا وَاِنْ اَمَتَّھَا فَاغْفِرْ لَھَا، اَللّٰھُمَّ اَسْئَلُکَ الْعَافِیَۃَ۔1 اے اللہ! تو نے ہی میری جان کو پیدا کیا ہے، تو ہی اس کو وفات دے گا، تیرے ہی اختیار میں ہے اس کی موت اور زندگی، (پس) اگر تو اس کو زندہ رکھے تو، تو ہی اس کی حفاظت بھی کر اور اگر تو اس کو وفات دے تو اس کی مغفرت کردے، اے اللہ میں تجھ سے (صحت و) عافیت کا سوال کرتا ہوں (تو اس سوال کو پورا کردے)۔ ۱۵۔ اور یہ دعا مانگے: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِوَجْھِکَ الْکَرِیْمِ وَکَلِمَاتِکَ التَّامَّۃِ مِنْ شَرِّ مَا اَنْتَ اٰخِذٌم بِنَا صِیَتِہٖ، اَللّٰہُمَّ اَنْتَ تَکْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَاْثَمَ، اَللّٰہُمَّ لَا یُھْزَمُ جُنْدُکَ وَلَا یُخْلَفُ وَعْدُکَ وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْـکَ الْجَدُّ، سُبْحَانَکَ وَبِحَمْدِکَ۔2 اے اللہ! میں ہر اُس چیز کے شر سے جو تیرے قبضۂ قدرت میں ہے، تیری کریم ذات کی اور تیرے کلمات تامہ کی پناہ لیتا ہوں (تو مجھے ان کے شر سے بچالے)، اے اللہ! تو ہی (بندے کے)قرض (تاوان) اور گناہ کو دور کرتا (اور اس سے بچاتا) ہے(تو مجھے بھی بچا)، تیرا لشکر کبھی شکست نہیں کھاتا، تیرا وعدہ کبھی خلاف نہیں ہوتا اور کسی بھی صاحب ثروت کو اس کی دولت وثروت تیرے قہر و غضب سے نہیں بچاسکتی، تو پاک ہے اور تیری ہی حمدو ثنا ہے۔ ۱۶۔ اور تین مرتبہ استغفار پڑھے: اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَا اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ۔3 میں اس اللہ سے مغفرت کا طلبگار ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ(ہمیشہ ہمیشہ) زندہ رہنے والا اور قائم رکھنے والا ہے اور میں اُسی کی طرف لوٹتا (اور توبہ کرتا) ہوں۔