حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۰۔ سورہ قُلْ یٰٓـاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ پڑھ کر سوجائے۔2 ۲۱۔ سونے سے پہلے مسبّحات پڑھا کرے، مسبّحات یہ (چھ) سورتیں ہیں: ۱۔ سورۃ الحدید، ۲۔سورۃ الحشر، ۳۔ سورۃ الصف، ۴۔ سورۃ الجمعہ، ۵۔ سورۃ التغابن، ۶۔ سورۃ الاعلیٰ۔ 3 فائدہ ۱:رسول اللہﷺ کی عادت شریفہ یہ تھی کہ آپ سونے سے پہلے مسبّحات پڑھا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ان مسبّحات میں ایک آیت ایسی ہے جو ہزار آیتوںسے بہتر ہے۔4 فائدہ ۲:ان چھ سورتوں کے شروع میں سبح یا یسبح آیا ہے، اس لیے ان کو مسبّحات فرمایا ہے۔ ۲۲۔ سونے سے پہلے یہ چار سورتیں پڑھا کرے: ۱۔ سورۃ الم السجدہ، ۲۔ سورۃ الملک، ۳۔سورۃ بنی اسرائیل اور ۴۔ سورۃ الزمر۔ 5 فائدہ: رسول اللہﷺ جب تک ان سورتوں میں سے کسی ایک سورۃ کو نہ پڑھ لیتے آرام نہ فرماتے۔1 ۲۳۔ سورئہ بقرہ کی آخری تین آیتیں لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ سے ختم سورۃ تک جب تک نہ پڑھ لے، اس وقت تک نہ سوئے۔2 فائدہ: حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں: میں نہیں سمجھتا کہ کوئی عقلمند سورۂ بقرہ کی آخری تین آیتیں پڑھے بغیر سوجائے گا۔3 ۲۴۔ بستر پر لیٹ کر سورۂ فاتحہ اور سورۂ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد پڑھے۔ فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب تم نے بستر پر لیٹ کر سورۂ فاتحہ اور سورۂ قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد پڑھ لی تو تم موت کے علاوہ ہر چیز سے محفوظ ہوگئے۔4