حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۹۔ سوتے وقت بستر پر لیٹ کر آیۃ الکرسی پڑھے۔2 فائدہ: حدیث شریف میں آیا ہے: جو شخص سوتے وقت بستر پر لیٹ کر آیت الکرسی پڑھ لیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی اور اس کے آس پاس کے گھروں کی حفاطت فرماتے ہیں اورصبح تک شیطان اس کے پاس نہیں آتا۔3 ۱۰۔ اور یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَکَفَانَا وَاٰوَانَافَکَمْ مِّمِّنْ لَّا کَافِی لَہٗ وَلَا مُؤْوِیَ۔4 بہت بہت شکر ہے اس اللہ تعالیٰ کا، جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور ہماری ضرورتوں کو پورا کیا اور ہمیں (رات بسر کرنے کا) ٹھکانا دیا، اس لیے کہ کتنے لوگ ہیں جن کی نہ کوئی ضرورتیں پوری کرنے والا ہے اور نہ کوئی ٹھکانا دینے والا۔ ۱۱۔ یا یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَفَانِیْ وَاٰوَانِیْ وَاَطْعَمَنِیْ وَسَقَانِیْ وَالَّذِیْ مَنَّ عَلَیَّ فَاَفْضَلَ وَالَّذِیْ اَعْطَانِیْ فَاَجْزَلَ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ، اللّٰہُمَّ رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَّمَلِیْکَہٗ وَاِلٰـہَ کُلِّ شَیْئٍ، اَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارِ۔5 (لاکھ لاکھ) شکر ہے اللہ تعالیٰ کا، جس نے میری ضرورتوں کو پورا کیا اور مجھے (رات بسر کرنے کا)ٹھکانا دیا اور مجھے کھلایا پلایا اور جس نے مجھ پر احسان کیے اور خوب کیے اور جس نے مجھے نعمتیں دیں اور بہت دیں۔ ہر حال میں اللہ جل جلالہ کا شکر ہے۔ اے اللہ! ہر چیز کی پرورش کرنے والے اور ہر چیز کے مالک اورہر چیز کے معبود، میں تجھ سے (دوزخ) کی آگ سے پناہ مانگتا ہوں۔ ۱۲۔ یا یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ اَنْتَ رَبُّ کُلِّ شَیْئٍ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ وَالْمَلٰئِکَۃُ یَشْھَدُوْنَ، اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الشَّیْطَانِ وَشَرَکِہٖ وَاَعُوْذُ بِکَ اَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِیْ سُوْئً ا اَوْ اَجُرَّہٗ اِلٰی مُسْلِمٍ۔1 اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پروردگار، پوشیدہ اور علانیہ کے جاننے والے، تو ہی ہر چیز کا رب ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی لائق عبادت نہیں، تو (اپنی ذات و صفات میں) یکتا ویگانہ ہے، کوئی تیرا شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) تیرے بندے اور رسول ہیںاورفرشتے بھی گواہی دیتے ہیں۔ میں تجھ سے شیطان اور اس کے (دھوکہ فریب کے) جال سے پناہ مانگتا ہوںاور میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے بھی کہ میں اپنے نفس پر کوئی برائی کروں یا کسی مسلمان پر برائی کا الزام لگائوں (تو مجھے اپنی پناہ میں لے لے)۔