حصن حصین مترجم اردو - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۴۔ اور یہ دعا پڑھے: بِاسْمِکَ رَبِّیْ فَاغْفِرْ لِیْ ذَنْـبِیْ۔م ۔3 اے میرے پروردگار! تیرے نام کے ساتھ (میں لیٹا ہوں)،پس تو میرے گناہ بخش دے۔ ۵۔ یا یہ دعا پڑھے: بِاسْمِکَ وَضَعْتُ جَنْـبِیْ۔م ۔فَاغْفِرْ لِیْ۔4 تیرے ہی نام کے ساتھ میں لیٹا ہوں، پس تو ہی میری مغفرت کردے۔ ۶۔ پھر یہ دعا پڑھے: اللّٰہُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰی۔5 اے اللہ! میں تیرے ہی نام پر مروںگا اور (تیرے ہی نام پر) جیتا ہوں۔ ۷۔ پھر ۳۳ مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ اور ۳۳ مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور ۳۴ مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ پڑھے۔6 فائدہ: یہ وہ عظیم ترین عطیہ ہے جو آقائے دوجہاںﷺ نے اپنی چہیتی [لاڈلی] بیٹی حضرت فاطمہ زہرا ؓ کو غلام اور کنیز کے بجائے عطا کیا اور فرمایا ہے: یہ تمہارے لیے غلام و کنیز سے بہترہے۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ۔ ۸۔ سوتے وقت دنوں ہاتھ ہلالے اور قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد الخ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ الخ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ الخ پڑھ کر ان پر دم کرے، پھر جہاں تک ہوسکے ان کو تمام جسم پر پھیرے۔ سر اور چہرہ اور بدن کے سامنے کے حصہ سے شروع کرے۔ اس طرح تین مرتبہ عمل کرے۔1