احتساب قادیانیت جلد نمبر 59 |
|
(اعجاز احمدی ص۴۳، خزائن ج۱۹ ص۱۵۴) ’’اور ثناء اﷲ نے میرے اوپر نکتہ چینی شروع کی جو ہویٰ وہوس کا بیٹا تھا۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۴۳، خزائن ج۱۹ ص۱۵۵) ’’حالانکہ ثناء اﷲ کو علم اور ہدایت سے ذرا مس نہیں۔ پس تعجب ہے اس مچھر پر کہ کرگس بننا چاہتا ہے۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۷۵، خزائن ج۱۹ ص۱۸۸) ’’مجھے ایک کتاب کذاب کی طرف سے پہنچی ہے۔ وہ خبیث کتاب اور بچھو کی طرح نیش زن۔‘‘ (ایضاً) ’’پس میں نے کہا کہ اے گولڑہ کی زمین تجھ پر لعنت۔ توملعون کے سبب سے ملعون ہوگئی۔‘‘ (ایضاً) ’’اس فرد مایہ نے کمینہ لوگوں کی طرح گالی کے ساتھ بات کی ہے۔‘‘ ’’اور میری طرف سے دس ہزار کے انعام کا وعدہ نہیں بلکہ وہ شریر جو گالیاں دینے سے باز نہیں آتا۔ ٹھٹھا کرنے سے نہیں رکتا۔ توہین کی عادت کو نہیں چھوڑتا اورہر ایک مجلس میں میرے نشانوں سے انکار ہے۔ اس کو چاہئے کہ میعاد مقررہ میں اس نشان کی نظیر پیش کرے ورنہ ہمیشہ کے لئے اور دنیا کے انقطاع تک مفصلہ ذیل لعنتیں اس پر آسمان سے پڑتی رہیں گی۔ بالخصوص مولوی ثناء اﷲ صاحب جو خود انہوں نے میری نسبت دعویٰ کیا ہے کہ اس شخص کا کلام معجزہ نہیں ہے۔ ان کو ڈرنا چاہئے کہ خاموش رہ کر ان لعنتوں کے نیچے کچلے نہ جائیں اور وہ لعنتیں یہ ہیں: ۱… لعنت ۲… لعنت ۳… لعنت ۴… لعنت ۵… لعنت ۶… لعنت ۷… لعنت ۸… لعنت ۹… لعنت ۱۰… لعنت وتلک عشرۃ کاملۃ‘‘ (اعجاز احمدی ص۳۸، خزائن ج۱۹ ص۱۴۹)