مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
اپنا درس چھوڑ دیں ، ہم کسی ملازم تاجر، غرضیکہ ہر پیشہ کرنے والوں سے اس کا پیشہ نہیں چھڑا نا چاہتے، بلکہ یہ عرض کرتے ہیں کہ اس کے لئے کچھ وقت ضرور نکالا جائے، حضور کے زمانہ میں بیشک کچھ تھوڑی سی جماعت ایسی تھی جس کا کام صرف یہ تھا کہ جس کام کی جہاں ضرورت ہوئی وہ ا سکے لئے ہر وقت تیاررہتے، گذارے کے لئے کبھی کچھ کام کرلیا لیکن یہ تمام مسلمان ایسے نہیں تھے بلکہ بڑی جماعت ایسی تھی جو اپنے کاروبار میں بھی لگے رہتے اور اس کے ساتھ ساتھ پورا دین حاصل کرنے کی کوشش میں رہتے۔ زندگی میں اثر ڈالنے والی چھ چیزیںزندگی میں اثر ڈالنے والی چھ چیزیں ہیں ۔ (۱) مناسب ماحول جو سفر میں دینی جماعت کے ساتھ حاصل ہوسکتا ہے۔ (۲) نظام تعلیم وتربیت، میری مراد اس سے صرف تقریری یا تحریری تعلیم نہیں بلکہ اس میں وہ تعلیم بھی (داخل) ہے جو صحبت سے حاصل ہوتی ہے، حضور سے صحابہ نے جو تعلیم حاصل کی وہ کوئی کتابی نہیں ہوتی تھی بلکہ یہی صحبت کے ذریعہ سے حاصل کرتے تھے، پھر وہ کتنی موثر ہوئی اس کا نتیجہ آپ حدیث کی کتابوں میں دیکھتے ہیں کہ ساری سند کا دار ومدار صحابہ پر ہے، یہ صحابہ کی تنفیص نہیں بلکہ یہ تو ان کاعین کمال ہے کہ باوجود اس کے کہ ان کے پاس وقت نہیں ہوتا تھا لیکن پھر بھی اتنا کمال پیدا کیا جس سے آج تک ہم اس کی روشنی سے فائدہ حاصل کررہے ہیں ۔ (۳) اصول معاشرت واخلاق، ہر شخص ایک دوسرے کے حقوق ادا کرے، چھوٹا بڑے کا، بڑا چھوٹے کا، غریب امیر کا،امیر غریب کا۔ اخلاق ومعاشرت کی دو بنیاد ہیں ، محبت وجذبۂ خدمت، محبت منحصر ہوگئی خونی رشتوں میں ، جذبہ خدمت منحصر ہوگئی جہاں اپنی اغراض پوری ہوتی ہیں ، ہم کو اس کی