مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
ایثار سے کام لو ثواب ملے گا جلالین شریف کا سبق شروع ہوا، ایک ساتھ تقریباً دس لڑکوں نے عبارت شروع کردی، ہر لڑکا عبارت پڑھنا چاہتا تھا، حضرت نے فرمایا ارے خاموش رہو، اس میں بھی ایثار سے کام لو، ایثار کرنا سیکھو ثواب ملے گا۔حکومت کی ماتحتی میں مدرسہ چلانے کا نقصان حضرت کی خد مت میں کچھ لوگ ایک مدرسہ اسلامیہ کی بابت مشورہ کی غرض سے حاضر ہوئے، مدرسہ اسلامیہ کے منتظم صاحب جنہوں نے مدرسہ قائم کیا اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا معقول نظم کر رکھا تھا اور بورڈ سے لاحق کرکے سرکار سے کافی امداد لے کر مدرسہ کو کافی ترقی بھی دی تھی، مدرسہ اسلامیہ کے اساتذہ کی تنخواہیں سرکاری بورڈ سے ہی ملتی تھیں ، اساتذہ میں بعض حضرت کے تلامذہ میں سے تھے اور حضرت اقدس گویا اس مدرسہ کے سرپرست تھے موجودہ منتظم صاحب اس کی کوشش کررہے تھے کہ اسکول کی مانتا ہائی اسکول تک کرادی جائے (جس کے بعد ادارہ حکومت کی ماتحتی میں ہوجاتا ہے) جب کہ ابھی صورت حال یہ ہے کہ ادارہ تو دینی اور مدرسہ اسلامیہ کے نام سے ہے تعلیم بھی دینی ہوتی ہے لیکن دنیاوی تعلیم کے ساتھ البتہ سرکار سے امداد (تنخواہیں ) آتی ہے، ہم جب چاہیں اس امداد کو بند کرکے سرکار سے رشتہ منقطع کرسکتے ہیں ، موجودہ حالت میں مدرسہ کی کافی عمارت ہوگئی ہے، دارالاقامہ ہے، درجہ حفظ کی عمارت اور اس کا مستقل شعبہ ہے اور مدرسہ کے لئے حدود مدرسہ میں مسجد کی تعمیر کی بحث چل رہی ہے اور اسی سلسلہ میں حضرت کے سامنے مشورہ ہونا تھا۔ موجودہ منتظم صاحب حدود مدرسہ میں مسجد کے لئے قطعی راضی نہ تھے بلکہ ان کا خیال تھا کہ اسکول کی مانتا ہائی اسکول تک کرادی جائے، اور اس کے لئے پوری تفصیل حکومت کو لکھ کر دینا پڑتی ہے کہ اسکول کی اتنی عمارت ہے اتنے کمرے ہیں ، سائنس روم ہے ہال ہے اس کا معائنہ ہوتا ہے ان کا خیال تھا کہ مسجد کی تعمیر دکھلانے سے ہائی