مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
کھڑے ہوکرآسمان کی طرف منھ کرکے پیو دیکھو نہ فائدہ ہوا تو کہنا یہ ہے اصل علاج، یعنی اللہ کی طرف انابت، توبہ، استغفار، دعاء، نماز کی پابندی، اس سے دل کو سکون ملتا ہے یہ تو کرتے نہیں محض تعویذ سے کام چلانا چاہتے ہیں ، کتابوں میں لکھا ہے کہ بے نمازی کے لئے اگر غوث قطب بھی دعاء کریں تو اس کے حق میں ان کی دعاء قبول نہیں ہوتی، تعویذ بے چارہ کیا کرے گا۔نماز نہیں پڑھو گے تو تعویذ سے فائدہ نہ ہوگا ایک صاحب حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے اور مختلف پریشانیوں کا تذکرہ کرنے کے بعد ان پریشانیوں سے نجات اور خیر وبرکت کے لئے تعویذ مانگا، حضرت نے فرمایانماز پڑھتے ہو؟ اس پر وہ صاحب خاموش رہے کچھ جواب نہیں دیا، حضرت نے فرمایا تم ہزار تعویذ باندھ لو، گلے میں نہیں دل کے اندر لٹکالو تب بھی فائدہ نہ ہوگا، جو شخص نماز کا پابند نہ ہوگا اس کے مال میں خیروبرکت نہیں ہوسکتی ، ایسا شخص ہمیشہ پریشان رہتا ہے، قرآن حدیث غلط تھوڑی ہوسکتے ہیں ۔تعویذ عالموں کے لئے نہیں جاہلوں کے لئے ہوتے ہیں ایک عالم صاحب نے مختلف اغراض کے لئے تعویذ مانگے، حضرت نے فرمایا تعویذ ،گنڈے عالموں کے لئے نہیں جاہلوں کے لئے ہوتے ہیں ، جو پڑھنا نہیں جانتے، اہل علم کے لئے تو خود پڑھنا ہے، پھر ان عالم صاحب کو تعویذ نہیں دیا۔تعویذ میں غلو آج کل تعویذ کی بابت لوگوں نے بہت غلو کررکھا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ ویسے تو میرا کام کرتے نہیں چلو فلاں صاحب سے تعویذ لکھا لو، تعویذ گویا فلاں صاحب کا حکم ہے ان کا فرمان ہے اب تو اللہ تعالیٰ کو ضرور یہ کام کرنا پڑے گا نعوذ باللہ ،سمجھتے ہیں کہ تعویذ ہی سے سب کچھ ہوجائے گا۔