مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
باب ۴ عملیات اور اس کے متعلقات بزرگوں سے چالبازی مت کرو صاف صاف بات کہہ دو ایک صاحب حضرت کی خدمت میں اپنی ضرورت سے تعویذ وغیرہ کی ضرورت سے حاضر ہوئے اور لوگوں سے کہتے پھررہے تھے کہ میں اپنے گائوں سے ۴؍ ۵ لڑکے پڑھنے کے لئے مدرسہ میں داخل کروں گا(ایسا اس لئے کہہ رہے تھے کہ ان کو معلوم ہوا تھا کہ حضرت اطراف کے اور دیہات کے بچوں کو لالاکر پڑھانے کی کوشش کرتے ہیں ، گویا چاپلوسی کے طور پر انہوں نے اس طرح کہا)حضرت کے سامنے اس کا ذکر ہوا، حضرت نے ان سے فرمایا میں کسی لالچ میں کام نہیں کرتا شاید آپ اس وجہ سے کہہ رہے ہوں کہ لڑکوں کا داخلہ کرانے کو کہہ دیں گے تو تعویذ کا کام ہوجائے گا، کام تو میں ویسے بھی کردوں گا۔ بعض لوگ آتے ہیں اور بیعت کے لئے کہتے ہیں ، بیعت کے بعد خوب تعویذ لیتے ہیں ، سمجھتے ہوں گے کہ بیعت ہوجانے کے بعد خوب کام کروائیں گے لمبی چوڑی تعویذ کی فہرست نکالتے ہیں ، اسی لئے میں تعویذ والوں کو بیعت نہیں کرتا، لوگ یہ سوچتے ہیں کہ بیعت کے لئے یہ تو ادھار کھائے بیٹھے ہیں (یعنی منتظر ہیں کہ کوئی آئے اور فوراً اسے بیعت کریں )بعض لوگ یہ سوچتے بھی ہوں گے کہ لوگ خوب آئیں اور