مجالس صدیق جلد 1 |
§فادات ۔ |
|
فصل تصنیف تالیف کرنے والوں کے لئے ضروری ملفوظ فرمایا اس وقت بخاری شریف کی کتاب الایمان وکتاب العلم کی شرح لکھ رہا ہوں خداکرے پوری ہوجائے، مرنا توہر ایک کو ہے کس کو نہیں جانا لیکن جی چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اتنا ضرور پورا کرادے، اب تک کتاب پوری ہوجاتی لیکن جہاں لکھنے بیٹھتا ہوں ذہن چلنے لگتا ہے تو کہیں تعویذ والے آجاتے ہیں اور کبھی سفر پیش آجاتا ہے، سفر میں اتنی سب کتابیں لے جانا بہت دشوار ہے ورنہ میں تو سفر میں بھی لکھتا رہتا، سلّم کی شرح میں نے سفر ہی میں اسٹیشنوں میں بیٹھ کر لکھی ہے ۱؎ تھوڑی کتابیں ہوتی تھیں پھیلالیں اور بیٹھے بیٹھے لکھا کرتا تھا، اس وقت میری نگاہ بہت تیز تھی دور رکھی ہوئی کتاب بھی دیکھ لیتا تھا، لوگ تماشہ دیکھتے تھے کہ یہ کون ہے کیا کررہا ہے کتابیں پھیلارکھی ہیں کبھی یہ کتاب کبھی وہ کتاب اور میں برابر لکھتا رہتا تھا ، لیکن بخاری شریف کی اتنی شروحات اور عربی اردو کی اتنی تقریریں ہیں کہا ں لادے لادے پھروں ، کام اتنا مشکل اور پھیلا ہوا ہے کہ پہلے ساری شروحات دیکھنا، ساتھ میں اردو تقریریں بھی دیکھناپھر اس کا خلاصہ آسان زبان میں لکھناکہ مختصر بھی ہو جامع بھی ہو آسان بھی ہو بہت مشکل کام ہے خدا کرے یہ پوری ہوجائے تو بہت بڑا کام ہوجائے ،بخاری پڑھنے والوں کا تو فائدہ ہوگاہی ویسے بھی یہ ایک بہت مفید علمی کام ہے، کچھ دنوں کا اور موقع مل جائے تو انشاء اللہ آسانی سے پوری ہوجائے گی۔ (الحمد للہ کتاب پوری ہوگئی’’تسہیل الباری شرح بخاری‘‘ کے نام سے طبع ہوچکی ہے) حضرت مولانا عبدالحی ٔ صاحب فرنگی محلّیؒ کتابیں اس طرح لکھا کرتے تھے کہ ایک خادم بیٹھا رہتا تھا حکم دیا کہ فلاں کتاب اٹھاکر لائو وہ لے آیا وہ موقع اور مضمون تلاش