مجالس صدیق جلد 1 |
فادات ۔ |
|
جتنا بس میں ہواتنا کرو آگے اللہ مدد کرتا ہے ایک مرتبہ زلیخا نے یوسف علیہ السلام کو بہکانے کی پوری کوشش کرڈالی، خوب بن سنور کر سامنے آئی اور محل کے سارے دروازے مقفل کردیئے، اس کے بعد یوسف علیہ السلام کو اپنے مقصد کے لئے بلایا، یوسف علیہ السلام نے انکار فرمایا اور باہر نکلنے کی کوشش کی تو دیکھا کہ دروازہ بند تالا پڑا ہوا، لیکن جتنا یوسف علیہ السلام کے بس میں تھا اتنا کیادروازہ تک بھاگ کر آئے،اللہ تعالیٰ نے تالا کھول دیا، یوسف علیہ السلام آگے بڑھتے جاتے اور تالے تڑ تڑ ٹوٹ کر گرتے جاتے، جتنا اپنے بس میں ہوا اتنا کرتا رہے آگے اللہ تعالیٰ غیب سے حفاظت کا انتظام فرماتا ہے ’’وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہ یَجْعَلْ لَہٗ مَخْرَجًا۔جو حرام سے بچتا ہے اللہ تعالیٰ حلال طریقہ سے انتظام فرماتا ہے بعض اسرائیلی روایات میں آیا ہے کہ بعد میں حضرت یوسف علیہ السلام اور زلیخا کی شادی ہوگئی تھی، دونوں ساتھ میں میاں بیوی بن کررہتے تھے، جو حرام سے بچتا ہے اللہ تعالیٰ حلال طریقہ سے وہ چیز اس کو نصیب کرتا ہے، زلیخا پہلے حرام تھیں یوسف علیہ السلام نے پاکدامنی اختیار کی اللہ تعالیٰ نے حلال کرکے ان کو پیش کردیا۔شاہ عبدالعزیز صاحبؒ کے ایک شاگرد کا عجیب واقعہ اسی مناسبت سے کہ جو انسان گناہوں سے بچنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ہزار طریقے سے بچاتا ہے، اور بچنے کے طریقے اس کے دل میں القاء فرماتا ہے، اور ان طریقوں کا اختیار کرنا آسان فرمادیتا ہے، اس پر حضرت نے ایک واقعہ سنایا کہ دہلی میں ایک طالب علم حضرت شاہ عبدالعزیز صاحبؒ کی خدمت میں روزانہ حدیث پڑھنے جایا کرتا تھا، ایک راستہ سے روزانہ اس کا گذر ہوتا تھا ایک دن ایک مکان کے دروازے پر کھڑی ہوئی لڑکی اس کو بلانے لگی یہ کیوں ادھر جاتے، ادھر رخ بھی نہیں کیا، لڑکی نے کہا